Sunday, Jun 22 2025 | Time 03:20 Hrs(IST)
National

ہندوستان میں ووٹر لسٹ کی تیاری سب سے دشوار مگر شفاف عمل ہے: گیانیش کمار

ہندوستان  میں ووٹر لسٹ کی تیاری سب سے دشوار مگر شفاف عمل  ہے: گیانیش کمار

نئی دہلی/اسٹاک ہوم، 11 جون (یو این آئی) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ہندوستان میں ووٹر لسٹ کی تیاری کے کام کو دنیا کے سب سے دشوار مگر شفاف عمل میں سے ایک قرار دیتے ہوغے کہا ہے کہ اس کے لیے کمیشن کے ذریعے مضبوط طریقہ کار ملک میں انتخابات کے وقارکو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مسٹر گیانیش کمار منگل کی شام سویڈن میں ایمانداری کے ساتھ انتخابات کے موضوع پر اسٹاک ہوم انٹرنیشنل کانفرنس میں افتتاحی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بات ایسے وقت میں کہی جب کانگریس پارٹی نے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں استعمال ہونے والی ووٹر لسٹ کے حوالے سے ایک بار پھر کچھ سوالات اٹھائے ہیں اور کمیشن نے انہیں مسترد کردیا ہے۔
مسٹر گیانیش کمار نے اپنے خطاب میں 1960 سے آج تک اور انتخابات سے پہلے ہر سال نظرثانی کے دوران تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ قانونی طریقے سے ووٹر لسٹ کا اشتراک کرنے کے نظام کو اجاگر کیا۔
بدھ کے روز کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، اپنے خطاب میں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا، " اس عمل میں دعوی، اعتراضات اور اپیل کے لیے التزامات ہيں، جو دنیا کے سب سے دشوار اور شفاف طریقہ کار میں سے ایک ہے، جس سے انتخابی عمل کی درستگی اور سالمیت کی تصدیق ہوتی ہے" ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مضبوط طریقہ کار سال بہ سال ملک بھر میں انتخابات کے وقار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
عالمی یوم  یوگا  پر ہندوستان اور بیرون ملک لاکھوں لوگوں نے یوگا  کا اہتمام کیا

عالمی یوم یوگا پر ہندوستان اور بیرون ملک لاکھوں لوگوں نے یوگا کا اہتمام کیا

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی)ہندوستان اور بیرون ملک میں 11 واں عالمی یوم یوگا ہفتہ کے روز بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

...مزید دیکھیں
یوگا پوری انسانیت کے لئے ایک مشترکہ ورثہ بن گیا: مرمو

یوگا پوری انسانیت کے لئے ایک مشترکہ ورثہ بن گیا: مرمو

دہرادون، 21 جون (یواین آئی) یوگا کے عالمی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں واقع پولیس لائن میں یوگا کی مشق کی۔

...مزید دیکھیں
آپریشن سندھو: ایران سے 517 ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لایا گیا

آپریشن سندھو: ایران سے 517 ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لایا گیا

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ 'آپریشن سندھو' کے تحت اب تک 500 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت ملک واپس لایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان ایران میں پھنسے نیپالی اور سری لنکن شہریوں کو بھی نکالے گا

ہندوستان ایران میں پھنسے نیپالی اور سری لنکن شہریوں کو بھی نکالے گا

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) ہندوستان نے نیپال اور سری لنکا کی حکومتوں کی درخواست پر آپریشن سندھو کے تحت ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کے علاوہ نیپالی اور سری لنکا کے شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ کو اعلیٰ فوجی افسران نے جموں و کشمیر کی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی

راجناتھ سنگھ کو اعلیٰ فوجی افسران نے جموں و کشمیر کی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی

سری نگر،21جون(یو این آئی) مرکزی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کو ہفتے کے روز ادھم پور میں شمالی کمان کے صدر دفتر پر جموں و کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال، سرحدی علاقوں کی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور آئندہ ماہ شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں اعلیٰ فوجی قیادت نے تفصیلی بریفنگ دی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا سے متاثرہ  19453  مریض صحت یاب

ملک میں کورونا سے متاثرہ 19453 مریض صحت یاب

نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آئی ہے اور ہفتہ کے روز اس انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 19453 تک پہنچ گئی جبکہ موجودہ مریضوں کی کل تعداد گھٹ کر 5012 تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کے خلاف  اٹھائے سخت قدم

ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کے خلاف اٹھائے سخت قدم

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے عملے کے ارکان کی ڈیوٹی کے سلسلے میں جان بوجھ کر ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایئر انڈیا کے خلاف کارروائی کی ہے اور تین سینئر افسران کو ملازمت سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آنند ایل رائے کی لازوال کہانی ’رانجھنا‘ کے 12 سال مکمل

21 Jun 2025 | 4:05 PM

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) بارہ سال قبل ہدایت کار آنند ایل رائے نے ایک فلم'رانجھنا' بنائی تھی جسے آج بھی ہندوستانی سنیما کی سب سے جذباتی محبت کی کہانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اس فلم میں دھنش، سونم کپور، ابھے دیول، محمد ذیشان ایوب اور سوارا بھاسکر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

بی ایس ایف نے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں یوگا ڈے منایا

21 Jun 2025 | 12:37 PM

اٹاری (امرتسر)، 21 جون (یواین آئی) اتحاد، صحت اور وطن پرستی کے شاندار مظاہرے میں، بی ایس ایف پنجاب نے ہفتہ کو جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں "ایک کرہ ارض ، ایک صحت" کے تھیم کے ساتھ عالمی یوگا ڈے 2025 کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔

...مزید دیکھیں