Saturday, Jul 12 2025 | Time 22:00 Hrs(IST)
Regional

سوپور میں جعلی پولیس آفیسر گرفتار

سری نگر،21جون(یو این آئی)جموں و کشمیر پولیس نے بو مئی سوپور میں ایک شخص کو جعلی پولیس افسر بن کر عوام کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، مذکورہ شخص خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہا تھا اور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی، تاہم اسے فوری طور پر دھر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت برکت احمد وانی ولد ثناء اللہ وانی ساکن زالورہ کے طور پر کی ہے جو پیشے سے ڈرائیور بتایا جا رہا ہے۔
خاص خبریں
وزیر اعظم  نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا

نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کا دن حکومت ہند کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہے۔

...مزید دیکھیں
تکنیکی قیادت حب الوطنی کا نیا محاذ ہے: نائب صدر جمہوریہ

تکنیکی قیادت حب الوطنی کا نیا محاذ ہے: نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا ، ’’ کوچنگ مراکز غیر قانونی طور پر جھانسہ دینے کے مراکز بن چکے ہیں  وہ منظم طور پر ہنرکے لیے بلیک ہولز بن چکے ہیں  کوچنگ مراکز روزانہ کی بنیاد پر کھل رہے ہیں  یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے خطرہ ہے جو ہمارا مستقبل ہیں  ہمیں اس بدنیتی سے نمٹنا چاہیے جو تشویشناک ہے  ہم اپنی تعلیم کو اتنا داغدار ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شمال مشرقی دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے کے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے محترمہ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پر کہا، "سیلم پور میں عمارت گرنے کے افسوسناک حادثے کی خبر ملی ہے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق، چار لوگوں کو بچا کر طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت، آٹھ زخمی

دہلی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت، آٹھ زخمی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے میں ہفتہ کے روز چار منزلہ عمارت گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے شمال مشرقی ضلع کے سینئر پولیس افسر نے آج یہاں بتایا کہ ویلکم تھانے کی پولس کو چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولس کے اعلیٰ افسران سمیت فائر بریگیڈ کے عملہ اور دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے آٹھ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

...مزید دیکھیں
پائلٹ نے ایندھن کے دونوں سوئچ آن کر دیے تھے، لیکن دیر ہوگئی تھی، طیارہ کم اونچائی پر آگیا تھا: طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ

پائلٹ نے ایندھن کے دونوں سوئچ آن کر دیے تھے، لیکن دیر ہوگئی تھی، طیارہ کم اونچائی پر آگیا تھا: طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) احمد آباد طیارہ حادثے پر ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں نے طیارے میں انجنوں کو ایندھن سپلائی کرنے کے نظام کے دونوں سوئچ فوری طور پر آن کر دیے تھے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی171 (احمد آباد-لندن) کی کمان فرسٹ آفیسر پی ایف (پائلٹ فلائٹ) کلائیو کندر کے ہاتھوں میں تھی اور فلائٹ کاک پٹ کو پائلٹ مانیٹرنگ (پی ایم) کیپٹن سمیت سبھروال سنبھال رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
ایران امریکہ سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط طور پر آمادہ

ایران امریکہ سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط طور پر آمادہ

تہران، 12 جولائی (یو این اآئی) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکہ سے دوبارہ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی اخبارکو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کیلیے آمادہ ہیں تاہم امریکہ کو مذاکرات کے دوران ایران پر حملے نہ کرنے کی ضمانت دیناہوگی اور امریکہ غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
سماج میں بڑھتے جرائم کے سد باب کے لیے مذہبی و اخلاقی تربیت ناگزیر : پروفیسر سلیم انجینیئر

سماج میں بڑھتے جرائم کے سد باب کے لیے مذہبی و اخلاقی تربیت ناگزیر : پروفیسر سلیم انجینیئر

نئی دہلی،12 جولائی (یو این آئی) سماج میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اس کی روک تھام کےموضوع پر جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کل مذاہب آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر انجینئرسلیم نے کی اس کانفرنس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں اور دانشوروں نے شرکت کی ۔

...مزید دیکھیں

میکسیکو کے صدر کی تارکین وطن کارکنوں پر امریکی چھاپوں کی مذمت

12 Jul 2025 | 8:05 PM

میکسیکو سٹی، 12 جولائی (یو این آئی) میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے امریکہ میں کھیتوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کارکنوں کو نشانہ بنانے والے حالیہ چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی غیر منصفانہ ہے اور اس سے امریکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔