
نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) پارلیمانی امورکے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے شروع ہوگا اور 21 اگست تک جاری رہے گا مسٹررجیجو نےکہا کہ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے حکومت کے پارلیمنٹ اجلاس بلانے کی تجویز کو منظور کر لیا ہے اور اس بات کو اجاگر کیا کہ 13 اور 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے لکھا، " صدر جمہوریہ نے حکومت کی تجویز کو منظور کر لیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے 21 اگست 2025 تک طلب کیا جائے گا۔
...مزید دیکھیں 
اکرا/نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اکرا میں صدر جان ڈرامانی مہاما کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ہندوستان اور گھانا نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو ایک جامع شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف ایک شراکت دار ہے بلکہ گھانا کے قومی تعمیر کے سفر میں ایک ہم سفر بھی ہے دو طرفہ بات چیت کے بعد اکرا کے جوبلی ہاؤس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تین دہائیوں کے وقفے کے بعد کوئی ہندوستانی وزیر اعظم گھانا کا دورہ کر رہا ہے اور یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ انہیں گھانا کے دورے کا موقع دیا گیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
اکرا/نئی دہلی، 3 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے گھانا کے دورے کے دوران اس افریقی ملک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تعاون کی نئی سطح پر لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
مانیسر (ہریانہ)، 3 جون (یواین آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو کہا کہ لوکل باڈیز کو عوامی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں جیسے عوامی مسائل پر بحث کرکے چیلنجوں کو حل کرنا چاہئے۔
...مزید دیکھیں 
اکرا،نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کو گھانا کے اعلیٰ ترین اعزاز ’دی آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا‘سے نوازا گیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے آج اپنی جرأت مندانہ پہل ’’3 بائی 35‘‘ کا آغاز کیا، جس میں ملکوں سے زور دے کر کہا گیا ہے کہ وہ 2035 تک تمباکو، الکحل اور شکر والے مشروبات پر ٹیکس میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کریں۔
...مزید دیکھیں 
اکرا/نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اکرا میں صدر جان ڈرامانی مہاما کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ہندوستان اور گھانا نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو ایک جامع شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
...مزید دیکھیں