منڈلا/ بھوپال، 2 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں پولیس نے آج صبح ایک مڈبھیڑ میں دو خواتین نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق منڈلا ضلع کے جنگلاتی علاقے میں ہونے والے اس تصادم کے بعد جائے وقوعہ سے جدید ہتھیار بشمول ایس ایل آر اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مڈبھیڑکے بعد بھی جائے وقوعہ اور اطراف میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا۔