رائے پور، 2 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مہادیو سٹہ ایپ معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے، ایف آئی آر میں سٹہ ایپ کے پروموٹر سوربھ چندراکر اور روی اپل سمیت 21 ملزمان کے نام شامل ہیں۔
مسٹر بگھیل کو کیس میں ملزم بنایا گیا ہے۔
انہیں ملزم نمبر چھ بنایا گیا ہے۔