
بنکاک/نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جمعرات کو تھائی لینڈ کے بنکاک پہنچے مسٹر مودی کل یہاں منعقد ہونے والی 6ویں بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور تھائی قیادت کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے تھائی لینڈ، موجودہ بمسٹیک چیئر، سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پر نائب وزیر اعظم اور وزیر ٹرانسپورٹ سوریا جنگنگرینگ کٹ نے استقبال کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جمعرات کو یوم راجیہ سبھا کے موقع پر اراکین کو نیک خواہشات دیتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کے اس عظیم ایوان کے تقدس کی حفاظت کے لیے پرعزم رہیں آج صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، مسٹر دھنکھڑنے راجیہ سبھا کے دن پر اراکین کو نیک خواہشات دیں اور کہا کہ ریاستوں کی کونسل، ہماری معزز راجیہ سبھا، ہماری پارلیمانی جمہوریت کے باوقار ایوان بالا یعنی بزرگوں کے ایوان کے طور پر قابل احترام ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ چین ہندوستان کے 4000 مربع کلومیٹر علاقے میں داخل ہو گیا ہے لیکن ہمارے سفیر کو چینی رہنماؤں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے مسٹر گاندھی نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران اس معاملے پر حکومت سے سوال کیا کہ چین کے زیر قبضہ زمین کو واپس لینے کے لیے وہ کیا کر رہی ہے؟
مسٹر گاندھی نے کہا، "میں بہت حیران ہوں کہ چین ہماری زمین پر قبضہ کئے بیٹھا ہے اور ہمارے خارجہ سکریٹری کو کچھ دیر پہلے چینی سفیر کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا گیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت ایک منصوبہ بند حکمت عملی کے تحت سماج کو پولرائز کر رہی ہے اور وقف بل جیسے اقدامات سماج کو تقسیم کرنے کی اس حکمت عملی کا حصہ ہیں محترمہ گاندھی نے کہا کہ چونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کے مسائل پر پارلیمنٹ میں کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہیں، اس لیے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو بھی بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں اس کی ناکامیوں پر ایوان میں منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں 25000 اساتذہ اور دیگر عملے کی تقرریوں کو منسوخ کرنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کوجمعرات کے روز برقرار رکھا چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس میں سلیکشن کے پورے عمل کو منسوخ کر دیا گیا تھااپنے فیصلے میں، بنچ نے مغربی بنگال کے اسکولوں میں اساتذہ اور دیگر عملے کے عہدوں پر بھرتی کے پورے عمل کو "آلودہ" اور "اصلاحات سے باہر داغدار" قرار دیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) کانگریس سمیت اپوزیشن کے کچھ ارکان نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کیتھولک پادریوں پر مبینہ حملے کے خلاف آج لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) وقف ترمیمی بل 2025 اور مسلم وقف (منسوخ) بل، 2024 جمعرات کو دوپہر ایک بجے راجیہ سبھا میں پیش کئے جائیں گے۔
...مزید دیکھیں 
واشنگٹن/نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی تجارت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئےہندوستان پر 26 فیصد اور چین پر 34 فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
جے پور، 3 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مرکزی حکومت مہنگائی، بے روزگاری، شیئر مارکیٹ میں جاری گراوٹ، روپے کی قدر میں کمی جیسے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بار بار اقلیتی برادری کو نشانہ بناتے ہوئے قانون بناتی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی تھائی لینڈ اور سری لنکا کے چار روزہ سرکاری دورے پر آج صبح روانہ ہوئے جہاں وہ 6ویں بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
...مزید دیکھیں