NationalPosted at: Apr 3 2025 3:23PM راجیہ سبھا کے تقدس کی حفاظت کا عہد لیں: دھنکھڑ
نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جمعرات کو یوم راجیہ سبھا کے موقع پر اراکین کو نیک خواہشات دیتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کے اس عظیم ایوان کے تقدس کی حفاظت کے لیے پرعزم رہیں آج صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، مسٹر دھنکھڑنے راجیہ سبھا کے دن پر اراکین کو نیک خواہشات دیں اور کہا کہ ریاستوں کی کونسل، ہماری معزز راجیہ سبھا، ہماری پارلیمانی جمہوریت کے باوقار ایوان بالا یعنی بزرگوں کے ایوان کے طور پر قابل احترام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وفاقی فن تعمیر کی شاندار عمارت کے طور پر، یہ قابل احترام ادارہ وسیع نمائندگی، حکمرانی میں توازن اور عکاس حکمت کو یقینی بناتا ہے۔
راجیہ سبھا بدستور ایک باوقار فورم ہے جہاں صوبائی نقطہ نظر اور خصوصی مہارت ہماری قوم کو مالا مال کرنے کے لیے یکجا ہوتی ہے۔