NationalPosted at: Oct 22 2016 4:09PM آسام میں زلزلہ
نئی دہلی 22 اکتوبر [یو این آئی]آسام کے ضلع ناگاوں میں آج زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت کا اندازہ 3.9 لگایا گیا ہے۔ یہ زلزلہ دن میں ساڑھے گیارہ بجے آیا۔ زلزلے کا مرکز 26.2 ڈگری شمالی عرض البلد اور 92.7 ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔یہ اطلاع یہاں انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے دی ہے۔ محکمے کے مطابق زلزلہ دس کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔ یو این آئی