image
Sunday, May 5 2024 | Time 09:32 Hrs(IST)
Others

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ سینئر لیڈر شرد پوار کی قیادت والی پارٹی نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی حمایت کرتی ہے اور 'ایک قوم، ایک انتخاب' کے خیال کو مسترد کرتی ہے۔
منشور میں کہا گیا کہ پارٹی ریاستی اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے، بجلی کی فراہمی کا معائنہ کرنے اور آئینی ترامیم کو لاگو کرنے کا بھی وعدہ کرتی ہے۔
این سی پی (ایس پی) کے صدر جینت پاٹل نے کہا کہ ان کی پارٹی ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد بڑھانے کے لئے آئینی ترمیم کا مطالبہ کرے گی اور اور سرکاری شعبوں میں کنٹریکٹ لیبر پر پابندی لگائے گی۔ قانونی طورپر کنٹریکٹ ورکرز کے مراعات کا تحفظ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کو مرکز میں آنے کا موقع ملا تو وہ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو "انسانی چہرہ" دے گی۔ انہوں نے کہا، ’’ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں 500 روپے رکھی جائیں گی اور اگر ضرورت پڑی تو حکومت کی طرف سے سبسڈی دی جائے گی۔ پٹرول، ڈیزل ٹیکسوں کی تشکیل نو کی جائے گی۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

دربھنگہ، 04 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر شدید حملہ کیا اور الزام لگایا کہ ریلوے کے وزیر کے طور پر اپنے دور میں مسٹر یادو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لئے فرضی رپورٹ بنوائی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

نئی دہلی 04 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ چین نے ہندوستانی سرحد پر قبضہ کیا ہے لیکن یہ تمام تجاوزات 1958-59 کے دوران ہوئیں اور اب ہندوستان چین کے ساتھ سرحد پر معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی،    راجکمار چوہان بی جے پی  میں شامل

دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی، راجکمار چوہان بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر کا عہدہ چھوڑنے والے پارٹی کے ممبر اسمبلی ارویندر سنگھ لولی ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

جموں،04مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ۔

...مزید دیکھیں
مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جو خود محلوں میں رہتے ہیں اور شہنشاہ ہیں، میرے بھائی کو جو 4000 کلومیٹر پیدل چل کر آئے انہیں 'شہزادہ' کہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،04مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مالک یہاں کے پشتینی باشندے ہیں ، چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو، سکھ ہو، بودھ ہو یا عیسائی۔

...مزید دیکھیں
راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

بنگلورو، 4 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا پر زور دیا کہ وہ کرناٹک میں ہاسن سے ایم پی پراجول ریونا کے ذریعہ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملات میں فوری کارروائی کرنے اور متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں

پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک فوجی شہید، چار زخمی

04 May 2024 | 11:44 PM

جموں، 04 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر-سورنکوٹ علاقے میں ہفتہ کی شام دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ذریعہ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے قافلے پر حملے میں زخمی ہونے والے فضائیہ کے پانچ اہلکاروں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ چار دیگر کا علاج کمانڈ اسپتال، ادھم پور میں ہو رہا ہے۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image