EntertainmentPosted at: Apr 23 2024 5:13PM سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز
ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی فلم اور تفریحی دنیا میں سنجے بھوشن پٹیالہ کو آج ایک اور اعزاز سے نوازا گیا آئی سی سی اے (انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ) کی تقریب آج ہوٹل سہارا، ممبئی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی اسی تقریب میں تفریحی میدان میں مختلف پہلوو¿ں سے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں میں ایک خاص مقام بنانے والے ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا پروگرام جاری تھا۔ اس میں فلم پروموٹر کم سلیبرٹی منیجر سنجے بھوشن پٹیالہ کو بین الاقوامی سطح کی ہندوستانی اداکارہ منداکنی کے ہاتھوں انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ 2024 دیا گیا۔ منداکنی اپنے وقت کی سب سے مقبول اور خوبصورت اداکاراو¿ں میں سے ایک تھیں اور اس وقت کوئی اور اداکارہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی۔
منداکنی نے سنجے بھوشن پٹیالہ کو یہ ایوارڈ دینے کے بعد کہا کہ سنجے بھوشن اپنے کام کے میدان میں مسلسل بہترین کام کر رہے ہیں، جس کا انہیں آج یہ انعام ملا ہے۔ یہ ایوارڈ ملنے کے بعد سنجے بھوشن پٹیالہ بھی کافی خوش نظر آئے، انہوں نے اس ایوارڈ پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کی محبتوں اوردعا¶ں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ہم مستقبل میں بھی اس شعبے میں محنت جاری رکھیں گے تاکہ لوگوں کو پاکیزہ اور صاف ستھری تفریح ملتی رہے۔ اس پروگرام کا اہتمام فلمورا میڈیا نیٹ ورک اور DIPTA نے کیا تھا اور منتظم اکھلیش سنگھ تھے۔ اس تقریب میں سنجے بھٹ، ابھیجیت رانے اور ارویندر سنگھ جیسے معزز لوگوں نے بھی شرکت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف