image
Sunday, May 5 2024 | Time 11:23 Hrs(IST)
Regional

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔ آئین کی توہین کرتی ہے اور سماجی انصاف کی تو دھجیاں اڑا دیتی ہے ملک کا آئین ملک کی عدالتیں کانگریس کو ایسا کرنے سے بار۔بار منع کرچکی ہیں۔ لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہی ہے۔
مودی نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کانگریس کی ہر بات کو ملک کی عدالتوں نے ٹھکرا دیا ہے۔ اس لئے اب کانگریس نے پچھلے دروازے سے کھیل کھیلنا شروع کیا ہے۔ اب کانگریس نے ٹھان لیا ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن لاکر رہے گی۔ اس کے لئے کانگریس نے طریقہ نکالا ہے کہ 27فیصد کا او بی سی کا جو کوٹہ ہے اس میں کچھ چور ی کرلیا جائے۔ چھین لیا جائے اور مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسی کانگریس نے کبھی کرناٹک ، کبھی آندھرا پردیشن میں، کبھی اپنے منشور میں بار بار مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی وکالت کی ہے۔ مودی کی گارنٹی سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی ہے لیکن سپا۔ کانگریس کا انڈیا اتحاد کے لئے اپنا ووٹ بینک ہی خاص ہے۔اترپردیش میں جو دو لڑکوں میں دوستی ہے اس کی بنیاد بھی منھ بھرائی کی سیاست ہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا' دونوں مل کر تقریر میں تو او بی سی۔ او بی سی کرتے ہیں اور پچھلے دروازے سے او بی سی کا حق چھین کر اپنے ووٹ بینک کومضبوط کرنے کے لئے دینا چاہتے ہیں۔ہمارا 10 سال کا ٹریک ریکارڈ ہو یا پھر بی جے پی کا سنکلپ پتر ہمارا زور سیچوریشن پر ہے۔ مفاد عامہ کی اسکیمات کا فائدہ سب کو ملے۔ پورا فائدہ ملے۔ بغیر بچولیوں کے ملے، بغیر روشوت کے ملے اور حقدارکو ضرور ملے یہ بی جے پی کا سیچوریشن ماڈل ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کار ریستوراں  میں  گھس گئی، 9 افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کار ریستوراں میں گھس گئی، 9 افراد زخمی

ہیوسٹن، 05 مئی (یو این آئی) جنوبی وسطی امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جرسی ولیج میں ایک کار ریستوراں میں گھس گئی جس سے نو افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
نوشاد نے   مغل اعظم میں موسیقی   دینے سے انکار کیا تھا

نوشاد نے مغل اعظم میں موسیقی دینے سے انکار کیا تھا

(5 مئی برسی کے موقع پر)
ممبئی،4 مئی (یواین آئی)1960میں ریلیز ہوئی عظیم شاہکار فلم مغل اعظم کی سحر انگیز موسیقی آج بھی اسی طرح مقبول ہے جیسی اس وقت تھی جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی ۔

...مزید دیکھیں

لیجنڈ شوٹر گگن نارنگ : ابھرتے ہوئے شوٹرز کے لئے ایک رہنما اور رول ماڈل

نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) یہ حقیقت ہے جب کھیلوں کے بڑے ایونٹ منعقد ہوتے ہیں تو کھلاڑیوں پر بھی ذہنی دباؤ بنا رہتا ہے اور ہر ملک کو اپنے کھلاڑیوں سے بہترامیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایران اور سعودی نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی

ریاض، 05 مئی (یواین آئی) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گیمبیا میں منعقدہ اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لیے جعلی رپورٹ بنوائی تھی: مودی

دربھنگہ، 04 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر شدید حملہ کیا اور الزام لگایا کہ ریلوے کے وزیر کے طور پر اپنے دور میں مسٹر یادو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کے لئے فرضی رپورٹ بنوائی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

ہندستان چین کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: جے شنکر

نئی دہلی 04 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ چین نے ہندوستانی سرحد پر قبضہ کیا ہے لیکن یہ تمام تجاوزات 1958-59 کے دوران ہوئیں اور اب ہندوستان چین کے ساتھ سرحد پر معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی،    راجکمار چوہان بی جے پی  میں شامل

دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی، راجکمار چوہان بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر کا عہدہ چھوڑنے والے پارٹی کے ممبر اسمبلی ارویندر سنگھ لولی ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

لیجنڈ شوٹر گگن نارنگ : ابھرتے ہوئے شوٹرز کے لئے ایک رہنما اور رول ماڈل

05 May 2024 | 10:32 AM

نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) یہ حقیقت ہے جب کھیلوں کے بڑے ایونٹ منعقد ہوتے ہیں تو کھلاڑیوں پر بھی ذہنی دباؤ بنا رہتا ہے اور ہر ملک کو اپنے کھلاڑیوں سے بہترامیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔لیکن جو کھلاڑی اس دباؤ کی وجہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آگے نکل جاتا ہے وہ ہی فتح یاب ہوتا ہے۔ گگن نارنگ بھی انہیں ہوشیار اور ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ گگن ہندوستان کے ایک مشہور رائفل شوٹر ہیں۔ ہندوستان کے وہ پہلے شوٹر ہیں جنہوں نے لندن اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image