image
Sunday, May 5 2024 | Time 12:30 Hrs(IST)
National

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ مسٹر بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے عوام اپنے مقبول وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جیل بھیجے جانے سے بہت افسردہ ہیں۔ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک ماہ بعد لوک سبھا کے انتخابات ہیں۔آپ دہلی کے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کر رہی ہے۔ آج ہم نئی دہلی لوک سبھا سیٹ کے امیدوار کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں اور لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ ووٹ دے کر جیل کا جواب دیں۔
آپ کے لیڈر نے کہا "آج دہلی کے لوگ اس بات سے بہت غمگین ہیں کہ ان کے مقبول ترین وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ دہلی کے لوگ اس کا جواب بی جے پی اور مرکزی حکومت کو دینا چاہتے ہیں۔ آپ اور دہلی کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 'جیل کا جواب ووٹ سے' دیں گے۔ اپنے ووٹوں کی طاقت سے ہم بی جے پی کو بتائیں گے کہ اس نے جو کچھ کیا وہ غلط ہے ۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
کھڑگے راہل نے فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی

کھڑگے راہل نے فوجی قافلے پر حملے کی مذمت کی

نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں فضائیہ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ ہم ایسے حملوں کے خلاف متحد ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کار ریستوراں  میں  گھس گئی، 9 افراد زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کار ریستوراں میں گھس گئی، 9 افراد زخمی

ہیوسٹن، 05 مئی (یو این آئی) جنوبی وسطی امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جرسی ولیج میں ایک کار ریستوراں میں گھس گئی جس سے نو افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
پونچھ حملہ:سیکورٹی فورسز نے متعد د علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا، ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری

پونچھ حملہ:سیکورٹی فورسز نے متعد د علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا، ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری

جموں،05مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی سرنکوٹ علاقے میں ہندوستانی فضائیہ کے قافلے پر حملے کے بعد فوج، پولیس ، ایس او جی اور پیرا کمانڈوز نے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رفح میں رفح بریگیڈ کا کمانڈر زراب ہلاک: اسرائیلی فوج

رفح میں رفح بریگیڈ کا کمانڈر زراب ہلاک: اسرائیلی فوج

یروشلم، 5 مئی (یو این آئی) اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ اسلامک جہاد رفح بریگیڈ کا ایک سینئر کمانڈر ایمن زراب جنوبی غزہ میں رفح پر ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مشرقی کانگو میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی

مشرقی کانگو میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی

کنشاسا، 5 مئی (یو این آئی) مشرقی کانگو کے شمالی کیوو صوبے میں بے گھر افراد کے تین کیمپوں پر حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے اور 35 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
نوشاد نے   مغل اعظم میں موسیقی   دینے سے انکار کیا تھا

نوشاد نے مغل اعظم میں موسیقی دینے سے انکار کیا تھا

(5 مئی برسی کے موقع پر)
ممبئی،4 مئی (یواین آئی)1960میں ریلیز ہوئی عظیم شاہکار فلم مغل اعظم کی سحر انگیز موسیقی آج بھی اسی طرح مقبول ہے جیسی اس وقت تھی جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی ۔

...مزید دیکھیں
ایسے معاہدے پر کسی بھی صورت میں راضی نہیں  جس میں واضح طور پر جنگ کا خاتمہ شامل نہ ہو: حماس

ایسے معاہدے پر کسی بھی صورت میں راضی نہیں جس میں واضح طور پر جنگ کا خاتمہ شامل نہ ہو: حماس

غزہ، 05 مئی (یواین آئی)حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کے ایسے معاہدے پر کسی بھی صورت میں راضی نہیں ہوگی جس میں واضح طور پر جنگ کا خاتمہ شامل نہیں ہوگا۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

05 May 2024 | 12:22 PM

نئی دہلی 05 مئی ( یواین آئی ) بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان آج پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.62 روپے فی لیٹر رہی۔

لیجنڈ شوٹر گگن نارنگ : ابھرتے ہوئے شوٹرز کے لئے ایک رہنما اور رول ماڈل

05 May 2024 | 10:32 AM

نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) یہ حقیقت ہے جب کھیلوں کے بڑے ایونٹ منعقد ہوتے ہیں تو کھلاڑیوں پر بھی ذہنی دباؤ بنا رہتا ہے اور ہر ملک کو اپنے کھلاڑیوں سے بہترامیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔لیکن جو کھلاڑی اس دباؤ کی وجہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آگے نکل جاتا ہے وہ ہی فتح یاب ہوتا ہے۔ گگن نارنگ بھی انہیں ہوشیار اور ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ گگن ہندوستان کے ایک مشہور رائفل شوٹر ہیں۔ ہندوستان کے وہ پہلے شوٹر ہیں جنہوں نے لندن اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image