OthersPosted at: Jun 3 2025 11:57AM اسٹالن نے کروناندھی کو ان کی 102 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

چنئی، 03 جون (یو این آئی) وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے منگل کو دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے سرپرست اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کو ان کی 102 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا نیز اسے کلاسیکی زبان کے دن کے طور پر منایا گیا۔
چیف منسٹر اور ڈی ایم کے صدر اسٹالن نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، ضلع سکریٹریوں اور پارٹی عہدیداروں اور ڈی ایم کے کارکنوں سمیت سینئر لیڈروں کے ساتھ اس موقع پر مرینا بیچ پر مسٹر کروناندھی اور ڈی ایم کے کے بانی اور تجربہ کار لیڈر سی این انادورائی کی سمادھی پر پھول چڑھائے۔ مسٹر کروناندھی پانچ بار چیف منسٹر رہے اور 13 الیکشن لڑے لیکن کبھی الیکشن نہیں ہارے۔
بعد ازاں، مسٹر اسٹالن نے اوماندورار گورنمنٹ اسٹیٹ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کے احاطے میں مسٹر کروناندھی کے مجسمے پر پھولو ں کی مالا چڑھائی اور ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔
مسٹر اسٹالن نے اپنی گوپالپورم رہائش گاہ پر مسٹر کروناندھی کی تصویر پر پھول چڑھائے، ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر 'انا اریولیئم' میں ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور پارٹی کے ترجمان تمل روزنامہ مراسولی کے احاطے میں بھی پھول چڑھائے۔
یکم جون کو مدورائی میں ڈی ایم کے جنرل کونسل کی میٹنگ میں منظور کردہ ایک قرارداد کے مطابق اس دن کو آنجہانی رہنما کے اعزاز میں تمل کو کلاسیکی زبان کا درجہ دلانے کی کوششوں کے لیے کلاسیکی زبان کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
ڈی ایم کے نے یہ بھی اعلان کیا کہ پارٹی اس موقع پر پوری ریاست میں 102 فلاحی اسکیمیں شروع کرے گی، جس میں سینئر قائدین، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور پارٹی عہدیداران تقریب کی صدارت کریں گے۔
یو این آئی م ع۔ 1145