Tuesday, Jun 17 2025 | Time 20:41 Hrs(IST)
Others

جنوبی وسطی ریلوے نے موسم گرما کی تعطیل کے دوران 44 ہفتہ وار سمر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا

جنوبی وسطی ریلوے نے موسم گرما کی تعطیل کے دوران 44 ہفتہ وار سمر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا

حیدرآباد، 24 مئی (یو این آئی) جنوبی وسطی ریلوے (ایس سی آر) نے موسم گرما میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وشاکھاپٹنم، ایس ایم وی ٹی بنگلور، تروپتی اور چرلا پلی جیسے اہم مقامات کے درمیان 44 ہفتہ وار سمر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
یکم جون سے 30 جون تک وشاکھاپٹنم اور ایس ایم وی ٹی بنگلور (ٹرین نمبر 08581/08582) کی کل 10 خصوصی سروس چلے گی جو بالترتیب ہر اتوار اور پیر کے چلے گی۔ یہ ٹرینیں وجئے واڑہ، راجمندری اور رینی گنٹا سمیت بڑے اسٹیشنوں پر رکیں گی۔
دیگر 18 ٹرینیں وشاکھاپٹنم اور تروپتی کے درمیان ٹرین نمبر 08547/08548 ہفتہ وار 4 جون سے 31 جولائی تک چلے گی، جو بڑے اسٹیشنوں جیسے گوڈیواڈا، اونگول اور سریکالہستی میں رکے گی۔ مزید برآں، وشاکھاپٹنم اور چرلاپلی کے درمیان ٹرین نمبر 08579/08580 کی خصوصی سرو س 6 جون سے 26 جولائی تک 16 چلے گی، جو گنٹور، ناڈیکوڈے اور نلگنڈہ سمیت اہم اسٹیشنوں پر رکے گی۔
ایس سی آرنے ایک بیان میں کہا کہ تمام خصوصی ٹرینیں 2AC، 3AC، سلیپر اور جنرل سیکنڈ کلاس کوچ سے لیس ہوں گی تاکہ مسافروں کے مختلف زمروں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
جی 7 سربراہی اجلاس: لیڈروں  میں  بعض مسائل پر اختلاف

جی 7 سربراہی اجلاس: لیڈروں میں بعض مسائل پر اختلاف

کیلگری، 17 جون (یو این آئی) کناڈا کے البرٹا کے کناناسکس میں دو روزہ جی 7 سربراہی اجلاس کے پہلے دن پیر کو لیڈروں کی ملاقات ہوئی جس میں بعض امور پر اختلاف دیکھا گیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی اپیل والے مشترکہ بیان پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اتوار کی شب یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

...مزید دیکھیں
کوئی بھی فوجی کارروائی ایران کی صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتی

کوئی بھی فوجی کارروائی ایران کی صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتی"۔ڈیوڈ لیمی

لندن، 17 جون (یو این آئی)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کو مشرق وسطیٰ کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیااور خبردار کیا ہے کہ محض فوجی کارروائی ایران کی جوہری یا عسکری ترقی کے سامنے بند نہیں باندھ سکے گی ہاؤس آف کامنز میں اسمبلی ممبران سے خطاب میں ڈیوڈ لیمی نے کہا ہےکہ اسرائیل نے ایرانی مقامات پر "وسیع پیمانے کے حملے" کیے ہیں، جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ شخصیات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی فوج کے سربراہ شادمانی کی موت: اسرائیل

ایرانی فوج کے سربراہ شادمانی کی موت: اسرائیل

یروشلم، 17 جون (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایرانی کمانڈ سینٹر پر گزشتہ شب اسرائیلی حملے میں اس کے جنگی وقت کے چیف آف اسٹاف اور اسلامی جمہوریہ کے سب سے اعلیٰ فوجی افسروں میں سے ایک علی شادمانی کی موت ہوگئی ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیلی فضائیہ نے یہ حملہ‘ درست انٹیلی جنس‘ اور ’اچانک ملے موقعے‘ کے بعد کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے ذات پات کی مردم شماری پر شکوک کا اظہار کیا

کانگریس نے ذات پات کی مردم شماری پر شکوک کا اظہار کیا

نئی دہلی 17 جون (یواین آئی) ذات پات کی مردم شماری کے مرکزی حکومت کے نوٹیفکیشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے منگل کو کہا کہ اس پورے عمل کی پیروی کی جانی چاہئے اور اس کے لئے مناسب بجٹ مختص کیا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
محلہ کلینک بدعنوانی کا بڑا اڈہ ا: ریکھا گپتا

محلہ کلینک بدعنوانی کا بڑا اڈہ ا: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 17 جون (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پچھلی حکومت کے محلہ کلینک کو بدعنوانی کا سب سے بڑا اڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاج کے نام پر عوام کو صرف دھوکہ دیا گیا منگل کو تیس ہزاری کورٹ کمپلیکس میں آیوشمان آروگیہ مندر کا افتتاح کرنے کے بعد محترمہ ریکھا گپتا نے کہا کہ پچھلی حکومت میں محلہ کلینک کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
سونیا گاندھی کی صحت بہتر ہورہی ہے

سونیا گاندھی کی صحت بہتر ہورہی ہے

نئی دہلی 17 جون (یواین آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

...مزید دیکھیں
پٹنہ میں 29 جون کی تاریخی کانفرنس کی تیاریاں شباب پر: امارت شرعیہ

پٹنہ میں 29 جون کی تاریخی کانفرنس کی تیاریاں شباب پر: امارت شرعیہ

پٹنہ ، 17 جون (یو این آئی) پٹنہ میں29 جون کو گاندھی میدان پٹنہ میں منعقد ہونے والی "وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس" کی تیاریاں بڑی تیزی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے زیر اہتمام ہونے والی اس تاریخی کانفرنس کی مجلس استقبالیہ کی جانب سے پٹنہ میں امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی جادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کی صدارت میں 17 جون 2025 کو ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی ،جس میں ملی تنظیموں کے ذمہ داران خانقاہوں کے سجادگان، ائمہ کرام، استقبالیہ کمیٹی کے اہم ذمہ داران اور متعدد مسالک و مکاتب فکر کے قائدین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر "وقف بچاؤ دستور بچاؤ" کانفرنس کوہرطرح کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

...مزید دیکھیں