Sports
04 Jun 2025 | 9:56 AMنئی دہلی، 4 جون (یو این آئی)پرمود بھگت ایک ہندوستانی پیشہ ور پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو ویشالی ضلع، بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ پیرا بیڈمنٹن مینز سنگلز ایس ایل 3 میں عالمی نمبر 2 پر رہے،اور 2020 سمر پیرا اولمپکس میں مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔پرمود کی پیدائش 4 جون 1988 کو اٹابیرا، بارگڑھ ضلع، اڈیشہ میں ہوئی۔ وہ چھ بہن بھائیوں میں سے ایک ہیں۔ جب وہ پانچ برس کے تھے تو انہیں پولیو ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوگئی تھی ۔ 13 برس کی عمر میں وہ بیڈمنٹن کا میچ دیکھنے گئے اور اس کھیل سے بہت متاثر ہوئے۔ اگلے 2 برسوں تک، وہ فٹ ورک، فٹنس، اور کھیل کے فکسچر کے ساتھ کھیل میں گہرا مشغول رہے۔ پرمود نے اپنا پہلا ٹورنامنٹ عام زمرے کے کھلاڑیوں کے خلاف کھیلا جب وہ 15 برس کے تھے۔ تماشائیوں کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، جس نے اسے اپنے بیڈمنٹن کیریئر میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
see more..
04 Jun 2025 | 9:00 AMاحمد آباد،3 جون (یواین آئی) ششانک سنگھ کی 30 گیندوں پر تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 61 رنز (ناٹ آؤٹ) کی دلیرانہ اننگز رائیگاں گئی،رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔
see more..
03 Jun 2025 | 9:01 PMاحمد آباد، 03 جون (یواین آئی) پنجاب کنگز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
see more..
03 Jun 2025 | 6:14 PMممبئی، 3 جون (یواین آئی) مہاراشٹر کے ممبئی میں پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) 2025 کی نیلامی میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہ خریدے جانے کے بعد، پردیپ نروال نے کبڈی کھیل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
see more..
03 Jun 2025 | 1:04 PMنئی دہلی، 3 جون (یو این آئی) گیلک گیمز آئرلینڈ میں کھیلوں کے سب سے مشہور ایونٹ ہیں اور یہ تین اہم کھیلوں پر مشتمل ہیں: ہرلنگ، گیلک فٹ بال اور ہینڈ بال۔ ہرلنگ دنیا کا سب سے قدیم اسٹک اور گیند کا کھیل ہے جس کی تاریخ 1000 قبل مسیح سے ہے۔گیلک گیمزدنیا بھر میں کھیلے جانے والے کھیلوں کا ایک گروپ ہے، حالانکہ یہ خاص طور پر آئرلینڈ میں مقبول ہیں، جہاں سے ان کی ابتدا ہوئی تھی۔ ان میں گیلک فٹ بال، ہرلنگ، گیلک ہینڈ بال، اور راؤنڈر شامل ہیں۔ فٹ بال اور ہرلنگ، جو کھیلوں میں سب سے زیادہ مقبول ہیں، دونوں کو گیلک ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔ ہرلنگ اور فٹ بال کے خواتین کے ورژن بھی کھیلے جاتے ہیں: کیموگی، جس کا اہتمام کیموگی ایسوسی ایشن آف آئرلینڈ کرتا ہے، اور لیڈیز گیلک فٹ بال، جس کا اہتمام لیڈیز گیلک فٹ بال ایسوسی ایشن کرتی ہے۔
see more..
02 Jun 2025 | 6:56 PMاحمد آباد، 02 جون (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور و(آر سی بی) اور پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) اپنے پہلے آئی پی ایل خطاب کی تلاش میں منگل کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اتریں گی۔
see more..