Sports
25 Jun 2025 | 8:45 PMنئی دہلی، 25 جون (یواین آئی) کھیل کود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے بدھ کے روز کہا کہ راجستھان پانچویں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کرے گا۔
see more..
25 Jun 2025 | 6:45 PMلیڈز، 25 جون (یواین آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ تیز گیند باز جوش ٹنگ کے اسپیل کے بعد جیک کرولی اور بین ڈکٹ کی ذمہ دارانہ اننگز نے میچ کا رخ بدل دیا۔
see more..
25 Jun 2025 | 5:13 PMدبئی، 25 جون (یواین آئی) ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور انگلینڈ کے سلامی بلے باز بین ڈکیٹ کی ہیڈنگلے ٹیسٹ میں کھیلی گئی سنچری اننگز کے بعد دونوں کھلاڑی آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی کی رینکنگ میں اپنی کیریئر کی بہترین رینکنگ کے ساتھ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے آج جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق پنت 800 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ڈکیٹ نے پانچ درجے کی چھلانگ لگا کر آٹھواں مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ شبھمن گل اور دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ جبکہ جو روٹ 889 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، ہیری بروک 874 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، کین ولیمسن تیسرے اور ہندوستان کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال 851 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے درجے پر ہیں۔
see more..
25 Jun 2025 | 9:34 AMنئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ایک وقت تھا جب ریسلنگ صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی وہ حیثیت نہیں تھی جو آج کے زمانے میں ہے۔ آج ہندستان کے کھلاڑی ریسلنگ میں عالمی سطح پر بہت شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کے علاوہ ہمارے ریسلرز نے اولمپک میڈلز بھی جیتے ہیں۔ ملک کی پہلی اولمپین خاتون پہلوان اور ملک کے لیے کشتی میں پہلا اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا تعلق بھی ہریانہ سے تھا۔ ٹوکیو 2020 میں بھی ریسلنگ کے کئی کھلاڑیوں کو تمغے کے دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔ لیکن حالات ہمیشہ ایسے نہیں تھےایسے وقت میں پہلوان ادے چند نے عالمی سطح پر کشتی کا پرچم لہرایا اور نئے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے۔آج اُدے چند ایک ریٹائرڈ ہندوستانی پہلوان اور ریسلنگ کوچ ہیں جو آزاد ہندوستان کی طرف سے پہلے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میڈل جیتنے والے تھے۔
see more..