NationalPosted at: Apr 2 2025 2:56PM وقف بل آئین پر حملہ ہے، حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے: اپوزیشن
نئی دہلی، 02 اپریل (یو این آئی) اپوزیشن نے آج لوک سبھا میں پیش کئے گئے وقف (ترمیمی) بل 2025 کو حکومت کی طرف سے لایا جانے والا آئین مخالف پالیسی کا نتیجہ قرار دیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے کانگریس کے گورو گوگوئی نے اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کی طرف سے ایوان میں بل پر بحث کرانے اور اسے منظور کرانے کے لیے پیش کردہ تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے آج کہا کہ اپوزیشن بھی چاہتی ہے کہ قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں لیکن حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور وہ تقسیم کی سیاست میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وقف بل کے حوالے سے کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔