
نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی)وزیر اعظم مودی نے 22 اپریل 2025 کو ہندوستان کے جموں و کشمیرمیں واقع پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد کی گئی حمایت اور یکجہتی کے لیے وزیر اعظم پلنکووچ اور کروشیا کا شکریہ ادا کیا دونوں فریقوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی مذمت کی جس میں بین الاقوامی اور سرحد پار دہشت گردی بھی شامل ہے انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنے عدم برداشت کے نقطہ نظر کا اعادہ کیا اور کسی بھی صورت میں ایسی کارروائیوں کے جواز کو مسترد کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) ملک کی چار ریاستوں گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کمل ہاسن کی فلم 'ٹھگ لائف' کی نمائش کے معاملے میں دھمکی دینے یا تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے جسٹس اجول بھوئیان اور جسٹس منموہن کی تعطیلی بنچ نے جمعرات کے روز متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد یہ ہدایت دی بنچ نے کرناٹک حکومت کو ہدایت دی کہ اگر یہ فلم ریاست میں ریلیز کی جاتی ہے اور اس کے حوالے سے تشدد یا کسی قسم کی دھمکی ملتی ہے تو متعلقہ شخص یا گروہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
...مزید دیکھیں 
بھوپال، 19 جون (یواین آئی) صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے 'عالمی سیکل سیل بیماری سےآگاہی کا دن' پر مدھیہ پردیش حکومت کی کوششوں کی ستائش کی ہے صدر محترمہ مرمو نے اس سلسلے میں کل اپنے پیغام میں کہا کہ وکست بھارت کے اہداف حاصل کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ تمام شہری صحت مند ہوں صحت مند شہری ہی اپنی زندگی، اپنی ریاست اور ہمارے ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے ہندوستان کو سیکل سیل انیمیا سے پاک بنانے کے لیے تمام شراکت داروں سے متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل کی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شیخ الجامعہ،عالمی شہرت یافتہ ہمہ جہت شخصیت، معروف دانشور، ممتاز ماہر لسانیات اورمحقق، پروفیسر مظہر آصف نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے خصوصی ملاقات کی۔
...مزید دیکھیں 
چنئی، 19 جون (یو این آئی) ہاکی انڈیا اور تمل ناڈو حکومت نے جمعرات کو ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے آفیشل لوگو کی نقاب کشائی کی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 19 جون (یواین آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے مسٹریادو نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر مسٹر گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، "انصاف کے واریئر، آئین کے محافظ، اپوزیشن لیڈر مسٹر راہل گاندھی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات آپ کی مسلسل رہنمائی ہم سب کو ملتی رہے، آپ کی قیادت میں ہم سماجی انصاف کے عزم کو حقیقی روپ دے سکیں، ایشور سے یہی دعا ہے۔
...مزید دیکھیں