
نئی دہلی 19 جولائی (یواین آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا میٹنگ کے بعد، یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، "میں نے آج نئی دہلی میں دنیا کے سب سے مقبول سیاست دان، وزیر اعظم نریندر مودی جی سے بشکریہ ملاقات کی اور ان کی رہنمائی حاصل کی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے ہفتہ کے روز مجاہدآزادی منگل پانڈے کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں برطانوی نوآبادیاتی حکومت کو چیلنج دینے والے سرکردہ مجاہدین میں شمار کیا وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں عظیم مجاہد آزادی منگل پانڈے کو ان کی یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت چھتیس گڑھ کے جنگلات وزیر اعظم نریندر مودی کے عزیز صنعتکار گوتم اڈانی کے حوالے کر رہی ہے اور ریاست کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اس کی سخت مخالفت کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خاندان کو سزا دی جا رہی ہے محترمہ پرینکا گاندھی نے آج یہاں کہا کہ مسٹر بگھیل اس مسئلہ کو اسمبلی میں اٹھانے والے تھے لیکن اس سے پہلے ہی ان کی آواز دبانے کے لیے ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
لکھنؤ 19 جولائی (یو این آئی) الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بہرائچ میں سید سالار مسعود غازی کی درگاہ پر منعقد ہونے والے سالانہ عرس، جسے جیٹھ میلہ بھی کہا جاتا ہے، کے معاملے میں ایک اہم تبصرہ کیا ہے ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عام حالات میں وہ تمام مذہبی رسومات جو طویل عرصے سے چلی آرہی ہیں، انہیں چھوٹی چھوٹی وجوہات کی بنا پرریاستی حکومت کی طرف سے روکا نہیں جاسکتا خاص طور پرتب جب رسومات طرز عمل معاشرے میں ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہوں۔
...مزید دیکھیں 
سہانا خان کے ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر بند
ممبئی ، 19 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے یہ واقعہ ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں ایک شدید ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران پیش آیا، جب ان کے پٹھوں پر حد سے زیادہ دباؤ پڑنے کے باعث وہ چوٹ کا شکار ہوئے چوٹ کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے فوری طور پر امریکہ منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
لکھنؤ، 19 جولائی (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے تعزیہ جلوس پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 'بوتھ' پر کچھ لوگوں کا بھوت اُترجائے گا سنیچر کو مسٹر یادو نے انسٹاگرام پر لکھا، "اگلی بار'بوتھ'، کچھ لوگوں کا بھوت اُتار دے گا میرے پاس کہنے کے لیے اور کچھ نہیں ہے قابل ذکر ہے کہ وارانسی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا تھا کہ جونپور میں محرم کے دوران ایک واقعہ پیش آیا تھا۔
...مزید دیکھیں 
گورکھپور، 19 جولائی (یو این آئی) گورکھپور سے رکن پارلیمان اور معروف اداکار روی کشن شکلا کو مرکزی حکومت نے وزارت ارضیاتی علوم (پرتھوی وگیان منترالیہ) کی ہندی مشاورتی کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے اس کمیٹی کا مقصد وزارت میں ہندی زبان کے استعمال اور فروغ کو بڑھاوا دینا ہے رکن پارلیمان شکلا سے توقع کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لیں گے اور اپنے قیمتی مشوروں سے ہندی زبان کو مضبوط بنانے میں تعاون کریں گے۔
...مزید دیکھیں