Saturday, Jul 5 2025 | Time 03:25 Hrs(IST)
National

پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ

پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ  70 فیصد سے زائد ووٹنگ

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) ملک کی چار ریاستوں گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ شام 5 بجے تک سب سے زیادہ 70.76 فیصد ووٹنگ کیرالہ کی نیلمبور سیٹ پر اور سب سے کم 49.07 فیصد ووٹنگ پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر درج کی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گجرات اسمبلی کی دو اور کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی ایک -ایک نشست کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ ابھی تک ووٹنگ کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
کمیشن کے مطابق گجرات کی ویساوادر سیٹ پر 54.61 فیصد اور کڑی سیٹ پر شام 5 بجے تک 54.49 فیصد ووٹنگ درج ہوئی۔ کیرالہ کی نیلمبور سیٹ پر 70.76 فیصد، پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر 49.07 فیصد اور مغربی بنگال کی کالی گنج سیٹ پر 69.85 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے ویساوادر سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ سیٹ ایم ایل اے کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ضمنی انتخاب میں اس سیٹ کو جیتنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں لگا دی ہیں۔
مغربی بنگال میں چند واقعات کو چھوڑ کر ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ ریاست کی کالی گنج سیٹ پر ضمنی انتخاب میں حکمراں ترنمول کانگریس، اہم اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار الیفہ احمد، بی جے پی کے آشیش گھوش اور کانگریس امیدوار قابل الدین شیخ اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ کالی گنج اسمبلی سیٹ کی نمائندگی الیفہ کے والد نے ایک دہائی تک کی۔ یہ سیٹ اس سال کے شروع میں ترنمول کانگریس کے موجودہ ایم ایل اے ناصر الدین احمد کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گرپریت بسی گوگی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے اس سیٹ پر صنعتکار اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجیو اروڑہ کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے جیون گپتا اور کانگریس نے سابق وزیر بھرت بھوشن آشو کو میدان میں اتارا ہے۔
کیرالہ کی نیلمبور اسمبلی سیٹ پر پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ دور دراز اور شہری علاقوں کے پولنگ ا سٹیشنوں پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں جو کہ ووٹرز کی بھرپور شرکت کا مظہر ہے۔ کچھ تکنیکی مسائل کو چھوڑ کر انتخابی عمل آزادانہ اور پرامن طریقے سے جاری ہے۔ اس سیٹ پر 10 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں جن میں یو ڈی ایف، ایل ڈی ایف، بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایس ڈی پی آئی کے امیدوار شامل ہیں۔
چار ریاستوں کی پانچ نشستوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 جون کو کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
ترینیداداینڈ ٹوبےگو میں  ہندوستانی  برادری کا سفرحوصلے کی داستان ہے: وزیر اعظم

ترینیداداینڈ ٹوبےگو میں ہندوستانی برادری کا سفرحوصلے کی داستان ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی کاترینیداد اور ٹوبےگو میں کمیونٹی پروگرام سے خطاب
پورٹ آف اسپین / نئی دہلی، 4 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ترینیداد اور ٹوبےگو میں ہندوستانی تارکین وطن کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا اس تقریب میں ریپبلک آف ترینیداد اور ٹوبےگو کی وزیر اعظم محترمہ کملا پرسادبیسیسر، ان کی کابینہ کے اراکین، اراکین پارلیمنٹ اور کئی دیگر معززین نے شرکت کی اس تقریب میں، وزیر اعظم کا غیر معمولی گرمجوشی کے ساتھ تارکین وطن نے استقبال کیا اور رنگارنگ روایتی ہند-ترینیدین انداز میں استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے کانگریس کارکنوں سے نظم و ضبط اور اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل  کی

کھڑگے نے کانگریس کارکنوں سے نظم و ضبط اور اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی

حیدرآباد، 4 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی حکمرانی کی ستائش کی اور پارٹی کارکنوں سے نظم و ضبط اور اتحاد برقرار رکھنے کی تاکید کی آج یہاں گاندھی بھون میں منعقدہ پردیش کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے ریاست کی کانگریس حکومت کے اپنے منشور کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے اور ریاست کو صحیح سمت میں لے جانے کی مخلصانہ کوششوں کی ستائش کی۔

...مزید دیکھیں
فوج کے انکشافات کے بعد حکومت چین کے معاملہ پر بات کرے: کانگریس

فوج کے انکشافات کے بعد حکومت چین کے معاملہ پر بات کرے: کانگریس

نئی دہلی،4 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ فوج کے انکشافات کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران چین نے بالواسطہ طور پر پاکستان کی مدد کی اور چین ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے اس لئے اس کا اجتماعی اور متفقہ جواب دینے کے لئے حکومت کو اپنی خاموشی توڑ کر پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر بحث کرنی چاہئے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے لیفٹیننٹ جنرل سنگھ کے اس تبصرے کا حوالہ دیا جس میں جنرل سنگھ نے چین کی طرف سے پاکستانی فضائیہ کو دی گئی مدد کا ذکر کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرری پر تمل ناڈو کی عرضی پر غور کرے گی

سپریم کورٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرری پر تمل ناڈو کی عرضی پر غور کرے گی

نئی دہلی، 4 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ ریاست کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلروں کی تقرری سے متعلق 2020 کے نو ایکٹ کے عمل پر روک لگانے کے خلاف تمل ناڈو حکومت کی درخواست پر غور کرے گی جسٹس پی ایس نرسمہا اور آر مہادیون کی پارٹ ٹائم ورکنگ ڈے بنچ نے تمل ناڈو حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی کے دلائل سننے کے بعد عرضی پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔

...مزید دیکھیں
حج 2026 کے لیے درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی: رجیجو

حج 2026 کے لیے درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی: رجیجو

نئی دہلی، 04 جولائی (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کو کہا کہ حج 2026 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور ایک ہفتہ بعد درخواست دینے کا عمل شروع ہو جائے گا مسٹر رجیجو نے آج یہاں حج جائزہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا، ’’ہم نے آج سے حج 2026 کی تیاریوں کا باضابطہ طور پرآغاز کر دیا ہے مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حج 2025 کو حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ منظم اور کامیاب ترین حج سفر میں سے ایک سمجھا جا سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا روس پہلا ملک

افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا روس پہلا ملک

ماسکو، 4 جولائی (یو این آئی) روس، افغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ریا نووستی‘ کو بتایا کہ حکومت نے طالبان کو ’تسلیم‘ کرلیا ہے کابل سے نئے سفیر کی اسناد قبول کرنے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اقدام سے ہمارے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعمیری دو طرفہ تعاون کے فروغ کو تحریک ملے گی۔

...مزید دیکھیں
مرمو نے ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

مرمو نے ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

نئی دہلی، 4 جولائی (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ 2025 کی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی اپنے مختصر خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ کھیل، ڈسپلن، عزم اور ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مرکز غیر منظم کارکنوں کو نظر انداز نہ کرے: کانگریس

مرکز غیر منظم کارکنوں کو نظر انداز نہ کرے: کانگریس

04 Jul 2025 | 11:25 PM

نئی دہلی، 4 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر منظم شعبے میں مزدوروں کی بڑی تعداد ہے اور حکومت کو ان کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ملک میں کوئی سماجی بحران پیدا نہ ہو غیر منظم ورکرز اینڈ ایمپلائز کانگریس کے صدر ڈاکٹر ادت راج نے ان مزدوروں کی حالت کے بارے میں جمعہ کو وزیر محنت من سکھ منڈاویہ کو ایک خط لکھا اور کہا کہ 90 فیصد ہندوستانی مزدور غیر منظم شعبے میں ہیں لیکن پالیسیاں ان کے وجود کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ جس سے ان کارکنوں میں شدید عدم اطمینان پیدا ہوا ہے اور اگر حکومت نے بروقت ان کے مفاد میں اقدامات نہ کیے تو یہ عدم اطمینان ایک بڑے سماجی بحران میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ڈیورنڈ کپ کے 134ویں ایڈیشن کا شاندار  افتتاح

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ڈیورنڈ کپ کے 134ویں ایڈیشن کا شاندار افتتاح

04 Jul 2025 | 9:38 PM

نئی دہلی،4جولائی (یو این آئی)صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ایشیا کے سب سے قدیم اور ملک کے سب سے معتبر فٹ بال ٹورنامنٹ ڈیورنڈ کپ کے 134ویں ایڈیشن کا آج باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے تین باوقارڈیورنڈ کپ ٹرافیوںکو روانہ کیا یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب صدر نے یہ اس باوقار کام کو انجام دیا ہے، جو ڈیورنڈ کپ کی کھیل، خدمت اور حب الوطنی کے سنگم کے طور پر لازوال اہمیت کا گواہ ہے۔ یہ تقریب آزادی کے بعد کی شاندار روایت کو بھی جاری رکھتی ہے، جس میں ملک کے سپریم کمانڈر کا ڈیورنڈ کپ سے براہ راست تعلق تھا۔