OthersPosted at: Jun 27 2025 10:31AM جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹر کیرالہ میں فوڈ سیفٹی کے لیے خطرہ
ترواننت پورم، 27 جون (یو این آئی) ہوٹل کے عملے کو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹروں نے کیرالہ کے محکمہ صحت کے خوراک کے تحفظ کے معیار کو یقینی بنانے کی کوششوں کو کمزور کردیا ہے۔
کئی مقامات پر ہوٹل کے عملے کے پاس جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پائے جانے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے محکمہ صحت اور فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کو ہیلتھ کارڈز کی ریاست بھر میں جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ ہدایت پتھانامتھیٹا کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جہاں محکمہ صحت کے معائنہ سے یہ شبہ پیدا ہوا کہ ایک کیٹرنگ یونٹ نے لیبارٹری سے جعلی ہیلتھ کارڈ حاصل کیے تھے۔ اس کے بعد، وزیر موصوفہ نے ریاست بھر میں جانچ کے ساتھ ساتھ جامع تحقیقات کا حکم دیا۔
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ریگولیشنز کے مطابق، ہوٹل وغیرہ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے درست ہیلتھ کارڈز کا ہونا لازمی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔