سری نگر، 2 اپریل (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں قومی شاہراہ پر نویوگ ٹنل کے قریب گذشتہ شام پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک اور زخمی کی موت واقع ہونے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 2 ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نویوگ ٹنل حادثے میں زخمیوں میں سے ایک زخمی گورنمنٹ میڈکل کالج اننت ناگ میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت مشتاق احمد دلال ساکن شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔