NationalPosted at: Aug 26 2020 5:38PM کووڈ کے عہد میں کینٹ کیم اٹینڈنس ٹچ لیس فیس انٹنڈنٹ سسٹم لانچ

نئی دہلی، 26 اگست(یو این آئی) اب ملازمین یا عملہ کے افراد کو اپنے کام کی جگہ پر موجودگی درج کرانے کے لئے فنگر اسکینر پر نہ تو دستخط کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی انگلی رکھنے کی ہندوستان کے سب سے معتبر واٹر پیوریفائر برانڈ کینٹ آر او سسٹمز لمیٹڈ نے کووڈ -19 میں پھیلاؤ کے سبب منفرد پروکٹ تخلیق کیا ہے جس کا نام ہے’کینٹ کیم اٹینڈینس‘۔یہ محض چہرے کی شناخت کرکے حاضری درج کردیتا ہے۔ یہ پروڈکٹ نیکسٹ جین ٹچ لیس انٹنڈنٹ سسٹم ہے۔ کینٹ کی اس نئی ایجادکے بعد اس کے پورٹ فولیو میں مزیدتوسیع ہوگئی ہے۔
اس نئے کینٹ کیم اٹینڈنس سلوشن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کینٹ آر او سسٹمز لمیٹڈ کے سی ایم ڈی مسٹر مہیش گپتا نے کہاکہ یہ نیا پروڈکٹ لوگوں کی ہماری فلاح و بہبود کے عزم کا عکاس ہے۔ ہمیں احساس ہے کہ کسی بھی حالت میں سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس وبا نے ہمیں یہ پروڈکٹ بنانے کی تحریک دی۔ ہم پر اعتماد اور پرجوش ہیں کہ مارکیٹ میں ایک ایسا انتہائی مطلوبہ پروڈکٹ پیش کیا گیا جو ملازمین کے اعتماد اوران کی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ انوکھا اور انقلابی سلوشن کسی بھی سطح کو چھوئے بغیر ملازمین کی موجودگی کا اندراج اور انتظام کر سکے گا۔ کینٹ کیم اٹینڈینس ایک ٹچ لیس اٹینڈنٹ سسٹم ہے جس کے ذریعے چہرے کی شناخت کی جاسکتی ہے اور اس میں اے آئی ہونے کی وجہ سے یہ بایو میٹرک اور دستی نظاموں کا بہترین متبادل ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ پروڈکٹ وسیع ترین ریسرچ اور تحقیق کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا سلوشن ہے جو ہندوستان میں ڈیزائن اور تیار کیا جاتا ہے۔اس کی قیمت25000 روپے ہے۔ کلاؤڈ پلیٹ فارم کے استعمال کئے جانے کی وجہ سے اس کی سالانہ معمولی فیس ادا کرنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ۔19 کے دورمیں انڈسٹری کے لئے اپنے ملازمین کو رجسٹر کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے، جس کے لئے انہیں بایو میٹرک مشینیں استعمال کرنی پڑتی تھیں، جن پر کووڈ کے دوران پابندی عائد ہے۔ملازمین اور دیگر لوگوں کو اپنی موجودگی کے اندراج کرانے کے لئے کوئی دوسرا متبادل نہیں تھا۔ اس کمی کو دور کرنے کے لئے کینٹ نے اپنے نیکسٹ جین ٹچ لیس اٹینڈنٹ فیسیئل ریکوگنائزیشن سسٹم تیار کرکے اس شعبہ میں انقلاب پیدا کردیا ہے۔ اس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کمپیوٹر وژن کا استعمال کیا گیا ہے جو ملازمین کی موجودگی درج کرانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس عمل میں نہ تو مشین کو ہاتھ لگانے کی ضرورت ہے اور نہ انگلی کی۔اس سے لوگ نوول کورونا19- کے اثر سے بخوبی محفوظ رہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ کینٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو کینٹ کیم اٹینڈنس کا برانڈ سفیر مقرر کیا ہے۔ کنگ خان گزشتہ برس لانچ ہونے والے کینٹ کیم آئی کے بھی برانڈایمبیسڈر ہیں۔امید کی جاتی ہے کہ یہ نیکسٹ جین کیمرہ آپ کے کنبہ اور کارکی صد فی صد حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
یوا ین آئی۔ ایف اے۔م الف