NationalPosted at: Apr 2 2025 5:21PM حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے وقف (ترمیمی) بل لائی ہے: اکھلیش
نئی دہلی، 02 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو نے آج لوک سبھا میں کہا کہ مودی حکومت وقف بل کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے یہ بل لائی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس کے ذریعے پولرائزیشن کی سیاست کرکے اپنے کم ہوتے ہوئے ووٹوں کو سنبھالنا چاہتی ہے وقف (ترمیمی) بل 2025 پر ایوان میں بحث کے دوران مسٹر یادو نے کہا کہ نوٹ بندی، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، گنگا کی صفائی، اسمارٹ سٹی، آدرش گرام یوجنا وغیرہ میں حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ بل لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو حکومت پریاگ راج مہاکمبھ میں بھگدڑ میں ہلاک شدگان کی تعداد نہیں بتا پارہی ہے، وہ وقف املاک کی گنتی کی تیاری میں لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کے پیچھے کا مقصد کروڑوں مسلمانوں کے گھر اور دکانیں چھیننا ہے اور یہ بل بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کی ایک نئی شکل ہے۔