NationalPosted at: Apr 2 2025 9:42PM وقف میں صرف مسلمان ہی رہیں گے: امیت شاہ
نئی دہلی، 02 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز لوک سبھا میں واضح کیا کہ وقف بل کا تعلق مسلمانوں سے ہے اور وقف میں کسی دوسرے مذہب کے لوگوں کو شامل کرنے کی بات مکمل طور پر گمراہ کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بل صرف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لایا گیا ہے کہ وقف املاک کا نظم شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہو اور مسلم کمیونٹی کے غریب، خواتین اور بچے اس سے مستفید ہو سکیں۔
وزیر داخلہ نے وقف (ترمیمی) بل 2025 پر بحث میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ چیریٹی کمشنر ایکٹ کے تحت کسی بھی مذہب کے فرد کو خیراتی اداروں کو ریگولیٹ کرنے اور ان کا معائنہ کرنے کا اختیار دیا جا سکتا ہے، اسی طرح وقف کی نگرانی کے لیے بورڈ میں کلکٹر اور ممبران کو شامل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے، جسے کسی مذہب میں مداخلت قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔