NationalPosted at: Dec 9 2020 10:04PM معروف ہندی شاعر و صحافی منگلیش ڈبرال کی کورونا سے موت

نئی دہلی، 9دسمبر (یواین آئی) ساہتیہ اکادمی انعا م سے نوازے گئے ہندی کے معروف شاعر اور صحافی کملیش ڈبرال کی آج شام کورونا کی وجہ سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں موت ہوگئی۔ وہ 72برس کے تھے۔ مسٹر ڈبرال کچھ دن سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ ان کے کنبہ میں بیوی اور ایک بیٹا و بیٹی ہے۔
اتراکھنڈ کے ٹہری ضلع کے کافل پانی گاوں میں 16مئی 1948کو پیدا ہوئے مسٹر ڈبرال کو گزشتہ دنوں غازی آباد کے وسندھرا میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں کورونا کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا لیکن وہاں انکی صحت میں بہتری نہیں آئی تو انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں آج شام تقریباً سات بجکر پندرہ منٹ پر انہوں نے آخری سانس لی۔
مسٹر ڈبرال جن ستا، سہارا سمے، ہندی پیٹریٹ، آس پاس شکروار جیسے کئی روزناموں میں کام کرچکے تھے اور انہیں کئی اعزاز ات سے نوازا جاچکا تھاجس میں شمشیر اعزاز، اوم پرکاش اسمرتی اعزاز، ہندی اکادمی کا شاہد کا اعزاز وغیرہ شامل ہیں۔ جن وادی رائٹرس ایسوسی ایشن، پروگریسیو رائٹرز ایسوسی ایشن، جن سنسکرتی منچ سمیت کئی مصنف تنظیموں نے مسٹر ڈبرال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یوا ین آئی۔م ع۔ 2125