Friday, Apr 4 2025 | Time 16:28 Hrs(IST)
National

وقف ترمیمی بل 2025: ہندوستان میں وقف کی تاریخ

وقف ترمیمی بل 2025: ہندوستان میں وقف کی تاریخ

نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) ’’وقف‘‘ کی تعریف: کسی بھی شخص کی طرف سے کسی بھی منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد کو کسی بہبودی مقصد کے لیے مستقل طور پر عطیہ کئے جانے کو وقف جائیداد کہا جاتا ہے، جسے مسلم قانون نے مذہبی خیراتی ادارے کے طور پر تسلیم کیا ہے وقف کا تعارف:
ہندوستان میں وقف قانون سازی کا ارتقاء وقف املاک کو ریگولیٹ کرنے اور ان کے تحفظ کے لیے ملک کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، جن کی سماجی، مذہبی اور اقتصادی اہمیت ہے۔
1954 کے وقف ایکٹ سے شروع ہونے والے وقف املاک کو کنٹرول کرنے والے قانونی فریم ورک میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور بہتر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کئی برسوں ں میں کئی ترامیم کی گئی ہیں۔
حالیہ وقف ترمیمی بل- 2025 کا مقصد شفافیت کو بڑھانا، گورننس کے ڈھانچے کو بہتر بنانا اور وقف کے اثاثوں کو غلط استعمال سے بچانا ہے۔

خاص خبریں
مودی نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی

مودی نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی

بنکاک/نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے بنکاک میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ ملاقات شروع کرنے سے قبل مصافحہ کیا ہندوستان کی جانب سےبمسٹیک چوٹی کانفرنس کے دوران منعقدہ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، خارجہ سکریٹری وکرم مصری اور وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ایوان کی پیداواری صلاحیت 90 فیصد رہی اجلاس کا اختتام وندے ماترم کی دھن کے ساتھ ہوا۔

...مزید دیکھیں
'بجٹ سیشن میں ریکارڈ قائم ہوئے': رجیجو

'بجٹ سیشن میں ریکارڈ قائم ہوئے': رجیجو

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نےپارلیمنٹ میں آج ختم ہونے والے بجٹ اجلاس میں وقف (ترمیمی) بل پر دونوں ایوانوں میں ریکارڈ وقت تک ہونے والی بحث کو تاریخی قرار دیا اوراس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بغیر کسی التوا اور ہنگامے کے اس میں شرکت کی مسٹر رجیجو نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وقف (ترمیمی) بل پر لوک سبھا میں 14 گھنٹے اور راجیہ سبھا میں تقریباً 17 گھنٹے تک بحث ہوئی۔

...مزید دیکھیں
سونیا کے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ، کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

سونیا کے بیان پر لوک سبھا میں ہنگامہ، کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) وقف (ترمیمی) بل کی من مانی منظوری سے قبل کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے لوک سبھا نے جمعہ کو اس کی مذمت کی گئی اور اس پر اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی اس سے قبل اسپیکر اوم برلا نے صبح ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی تھی۔

...مزید دیکھیں
وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلے میں حکومت کا رخ افسوسناک، مسلم پرسنل لا بورڈ جلد ہی ملک گیر احتجاج اور قانونی عمل اختیار کرےگا:مولانا فضل الرحیم مجددی

وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلے میں حکومت کا رخ افسوسناک، مسلم پرسنل لا بورڈ جلد ہی ملک گیر احتجاج اور قانونی عمل اختیار کرےگا:مولانا فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ سمیت تمام ملی تنظیموں اور ملک کے تمام مسلمانوں اور انصاف پسند شہریوں کے سخت اعتراض کے باوجود وقف ترمیمی بل2024 لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور کرانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل2024 کا منظور ہوجانا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لئے سیاہ باب اور کلنک ہے ۔

...مزید دیکھیں
شنکر شاد مشاعرہ: گنگا جمنی تہذیب اور مشترکہ ثقافت کا علمبردار

شنکر شاد مشاعرہ: گنگا جمنی تہذیب اور مشترکہ ثقافت کا علمبردار

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) گنگا جمنی تہذیب اور مشترکہ ثقافت کا علمبردارشنکر شاد مشاعرہ پانچ اپریل کی دہلی میں منعقد ہوگا جو شاندار ماضی کی سیر کرائے گا وہیں اردو سے شری شنکر لال مرلی دھر سوسائٹی کا عشق بھی اجاگر کرے گا یہ 56 واں شنکر شاد مشاعرہ ہوگا اس کی بہت سی سنہری یادیں ہیں، خوبصورت تاریخ ہے، آپسی ملن کی دلفریب منظر ہے جسے موجودہ وقت میں شری شنکر لال مرلی دھر سوسائٹی محسوس کرانے کی کوشش کرے گی اس تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شری شنکر لال مرلی دھر سوسائٹی کے چیئرمین اور ڈی سی ایم شری رام انڈسٹریز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مادھو بنسی دھر شری رام نے دہلی اور اردو کے درمیان گہرے تعلق کے بارے میں بات کی۔

...مزید دیکھیں
مودی کی میانمار کے اعلیٰ رہنما سے ملاقات، زلزلے سے ہونے والے نقصان پر اظہار تعزیت کیا

مودی کی میانمار کے اعلیٰ رہنما سے ملاقات، زلزلے سے ہونے والے نقصان پر اظہار تعزیت کیا

بنکاک/نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنکاک میں بمسٹیک سربراہی اجلاس کے موقع پر میانمار کے اعلیٰ رہنما سینئر جنرل من آنگ ہلاینگ سے ملاقات کی اور زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پرایک بار پھر تعزیت کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں