SportsPosted at: Jun 22 2025 5:32PM ہم بہتر بنیادی ڈھانچہ اور بہترین کھلاڑی تیار کر رہے ہیں: ریکھا گپتا
نئی دہلی، 22 جون (یواین آئی) دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو کہا کہ مرکزی حکومت 2036 کے سمر اولمپکس کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہم کھیلوں کے لیے بہتر بنیادی ڈھانچے اور اعلیٰ کھلاڑیوں کے فروغ پر کام کر رہے ہیں بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کی جانب سے آج یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ’اولمپک ڈے رن‘ کا افتتاح مرکزی وزیر کھیل منسُکھ مانڈویا، آئی او اےکی صدر پی ٹی اُوشا اور دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ ریکھا گپتا نے کہا، "آج نئی دہلی میں اولمپک ڈے منایا گیا، مجھے بہت خوشی ہے کہ اس موقع پر اتنی بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
ملک بہتر بنیادی ڈھانچے، سہولیات اور اعلیٰ کھلاڑیوں کی تیاری کی سمت آگے بڑھ رہا ہے، اور ہم 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔