Sports
10 Jun 2025 | 12:12 PMنئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) ہندوستان نے پیرا لمپک کھیلوں میں ہمیشہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پیرا ایتھلیٹ کھلاڑیوں نے ملک کے علاوہ بیرون ملک میں بھی ہندستان کاپرچم بلند کیا ہے۔ ہندستان میں معذور کھلاڑی کی فہرست میں ایک نام مانسی جوشی کا ہے جو بہت سی غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل خاتون ہیں۔ وہ ایک حوصلہ مند ، ایک غیر معمولی بیڈمنٹن کھلاڑی اور معذور افراد کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔ مانسی جوشی ایک متاثر کن شخصیت ہیں جنہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر آپ میں آگے بڑھنے کی ہمت ہے تو آپ کو اپنے مقاصد کے حصول سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ انہوں نے اب تک انتہائی باوقار بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں 22 تمغے حاصل کیے ہیں اور یقینی طور پر ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے خواب کوشرمندہ تعبیر ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔
see more..
09 Jun 2025 | 4:28 PMممبئی 09 جون (یو این آئی) ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ اب کولکتہ کے ایڈن گارڈن کے بجائے نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
see more..
09 Jun 2025 | 4:23 PMنئی دہلی 09 جون (یو این آئی) ڈی ڈی سی اے ویمن ٹی-20 لیگ کے پہلے دن پیر کو آر پی سی اے نے این کے کھنہ سی سی کو 44 رن سے اور آر سی این نے آنند اسپورٹس کو 42 رن سے شکست دے دی۔
see more..