Friday, Apr 25 2025 | Time 21:32 Hrs(IST)
Sports

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 82 رن سے شکست دے دی

ماؤنٹ مونگانوئی (نیوزی لینڈ)، 23 مارچ (یو این آئی) بیتھ مونی (70) کی شاندارنصف سنچری کے بعد اینابیل سدرلینڈ (چار وکٹ) اور الانا کنگ (تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 82 رنز سے شکست دے دی۔
اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

205 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض 13 رنز کے اسکور پر اپنا پہلا وکٹ کپتان سوزی بیٹس (12) کے طور پر گنوا دیا۔