
نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہندوستان کے دو عظیم ترین روحانی اور اخلاقی رہنماؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے احتراماً مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پنڈال ملکی تاریخ میں ایک بے مثال لمحے کا مشاہدہ کر رہا ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ تھا جس نے ہماری تحریک آزادی کو نئی سمت دی، آزادی کے مقاصد اور آزاد ہندوستان کے خواب کو ٹھوس معنی دیا۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی، 24 جون (یو این آئی) پارلیمنٹ اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کی تخمینہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی دو روزہ قومی کانفرنس کےاختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، لوک سبھا کے اسپیکر، اوم برلا نے ادارہ جاتی تال میل کو فروغ دینے، مالیاتی جوابدہی کو بڑھانے اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) حکومت نے تینوں فوجوں کے درمیان تال میل بڑھانے اور جنگ اور مختلف کارروائیوں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے مقصد سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کو تینوں فوجوں کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) کانگریس نے ہندوستان سے متعلق امریکی ٹریول ایڈوائزری پر مرکزی حکومت کی خاموشی پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھایا جانا چاہئے کانگریس کی ترجمان اور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی صدر سپریا سرینیٹ نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے ہندوستان کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جو انتہائی قابل اعتراض ہے۔
...مزید دیکھیں 
تہران/تل ابیب، 24 جون (یو این آئی) ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کردی، اس سے قبل ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 4 میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین سے خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) ہندوستانی ریلوے کے طویل فاصلے کے مسافروں کے کرایوں میں یکم جولائی سے معمولی اضافہ ہو سکتا ہے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی ریلوے نے میل ایکسپریس ٹرینوں کے سلیپر کلاس کے کرایوں میں ایک پیسہ فی کلومیٹر اور ایئر کنڈیشنڈ کلاسوں میں دو پیسے فی کلومیٹر تک کے کرایوں میں یکم جولائی سے اضافہ کرنے کی تیاری کر لی ہے 500 کلومیٹر تک کے لیے کوئی اضافہ نہیں ہے جبکہ 500 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری کے لیے کرایوں کی شرح میں آدھا پیسہ فی کلومیٹر بڑھائے جانے کی تجویز ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 24 جون (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا ہے اور عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے پارٹی کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں مودی حکومت نے ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے نوٹ بندی سے شروع ہو کر ہر سال ملک کے عوام پر نئے نئے تجربات کیے جا رہے ہیں۔
...مزید دیکھیں