Tuesday, Jul 15 2025 | Time 23:59 Hrs(IST)
National

ریلوے نے مسافروں کے کرایوں میں اضافے کی تیاری کر لی

ریلوے نے مسافروں کے کرایوں میں اضافے کی تیاری کر لی

نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) ہندوستانی ریلوے کے طویل فاصلے کے مسافروں کے کرایوں میں یکم جولائی سے معمولی اضافہ ہو سکتا ہے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی ریلوے نے میل ایکسپریس ٹرینوں کے سلیپر کلاس کے کرایوں میں ایک پیسہ فی کلومیٹر اور ایئر کنڈیشنڈ کلاسوں میں دو پیسے فی کلومیٹر تک کے کرایوں میں یکم جولائی سے اضافہ کرنے کی تیاری کر لی ہے 500 کلومیٹر تک کے لیے کوئی اضافہ نہیں ہے جبکہ 500 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری کے لیے کرایوں کی شرح میں آدھا پیسہ فی کلومیٹر بڑھائے جانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح مضافاتی اور ماہانہ یا سہ ماہی سیزن ٹکٹوں کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
اس سے قبل ریلوے کے مسافر کرایوں میں سال 2014 میں اضافہ کیا گیا تھا، تمام کلاسز کے مسافر کرایوں میں 14.2 فیصد اور مال بردار کرایوں میں 6.5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق اسی سال 25 جون سے ہوا۔ سال 2019 میں میل ایکسپریس ٹرینوں میں غیر محفوظ کلاس کے مسافروں کو 2 پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ سلیپر کلاس کے کرایوں میں 2 پیسے اور فرسٹ کلاس کے کرایوں میں بھی 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ عام ٹرینوں کے سیکنڈ کلاس کے کرائے میں 01 پیسے فی کلومیٹر اور سلیپر کلاس کے کرائے میں بھی 01 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ جبکہ فرسٹ کلاس کے کرایہ میں ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تمام ایئر کنڈیشنڈ کلاسز میں 04 پیسے فی کلومیٹر کا یکساں اضافہ کیا گیا۔ یہ اضافہ جنوری 2020 سے لاگو کیا گیا تھا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
خلا باز سبھانشو شکلا آئی ایس ایس  سے  زمین پر واپس  لوٹے

خلا باز سبھانشو شکلا آئی ایس ایس سے زمین پر واپس لوٹے

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر جانے والے ہندوستان کے پہلے خلاباز شبھانشو شکلا اے ایکس-4 مشن کے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ منگل کے روز بحفاظت زمین پر واپس لوٹ آئے اسپیس ایکس کا ڈریگن خلائی جہاز ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے سمندر میں اترا۔

...مزید دیکھیں
کانوڑ یاترا-کیو آر کوڈ تنازع پر اتر پردیش اور اتراکھنڈ حکومتوں کو نوٹس جاری

کانوڑ یاترا-کیو آر کوڈ تنازع پر اتر پردیش اور اتراکھنڈ حکومتوں کو نوٹس جاری

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو ایک درخواست پر اتر پردیش اور اتراکھنڈ کی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا، جس میں کانوڑ یاترا کے راستے پر دکان مالکان کی معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے مبینہ طور پر 'کیو آر کوڈ' دکھانے کی ہدایت کو چیلنج کیا گیا ہے جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند جھا اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست پر دونوں ریاستوں کو ایک ہفتے کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر کی شی جن پنگ سے ملاقات

جے شنکر کی شی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ/نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں، انہوں نے منگل کے روز بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چین کے صدر سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
’دی اسٹیٹس مین ایوارڈ فار رورل رپورٹنگ‘ کے لیے اندراجات طلب

’دی اسٹیٹس مین ایوارڈ فار رورل رپورٹنگ‘ کے لیے اندراجات طلب

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) 'دی اسٹیٹس مین ایوارڈز فار رورل رپورٹنگ' اور 'دی کشرو ایرانی پرائز فار انوائرمینٹل رپورٹنگ' کے لیے اندراجات طلب کیے گئے ہیں 'دی اسٹیٹس مین ایوارڈز فار رورل رپورٹنگ' سال 1973 میں قائم کیا گیا تھا یہ ایوارڈ ان صحافیوں کو عطا کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی خبروں یا مضامین کے ذریعے دیہی علاقوں کے سماجی، سیاسی اور معاشی چیلنجوں کو نمایاں طور پرپیش کیا ہو۔

...مزید دیکھیں
یمن میں ہندوستانی نرس نمیشا پریا کی پھانسی ملتوی

یمن میں ہندوستانی نرس نمیشا پریا کی پھانسی ملتوی

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) یمن میں حوثیوں کے کنٹرول والے دار الحکومت صنعا ء میں قتل کے الزام میں سزائے موت یافتہ ہندوستانی نرس نمیشا پریا کو کل ہونے والی پھانسی ملتوی ہوگئی ہے یہ کامیابی ہندوستانی سفارتی حکام کی کوششوں کی بدولت ملی ہے جو وہاں کے حکام سے مسلسل رابطے میں تھے رائع نے بتایا کہ "ہندوستانی نرس نمیشا پریا کے معاملے میں یمن کے مقامی حکام نے 16 جولائی 2025 کو طے شدہ پھانسی ملتوی کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
اڈیشہ میں بی جے پی کے نظام نے ایک  بیٹی کا قتل کردیا: راہل گاندھی

اڈیشہ میں بی جے پی کے نظام نے ایک بیٹی کا قتل کردیا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اڈیشہ میں ایک نوعمر لڑکی کی خود سوزی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نظام کے ذریعہ قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عصمت دری کرنے والوں کو پکڑنے کی اس کی درخواست سن لی جاتی تو یہ بیٹی آج ہمارے درمیان زندہ ہوتی مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا، "اڈیشہ میں انصاف کے لیے لڑنے والی بیٹی کی موت بی جے پی کے نظام کے ذریعہ براہ راست قتل ہے۔

...مزید دیکھیں
ملکی قوانین سے ہر شہری کو واقف ہونا چاہیے: ڈاکٹر شمس اقبال

ملکی قوانین سے ہر شہری کو واقف ہونا چاہیے: ڈاکٹر شمس اقبال

نئی دہلی، 15جولائی (یو این آئی) ملکی قوانین سے واقفیت کو ضروری قرار دیتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد شمس اقبال نے کہا کہ لیگل اسٹڈیز پینل کو نسل کا ایک اہم پینل ہے اوراس پینل میں شامل سبھی لوگ اپنی فیلڈ کے اکسپرٹ ہیں، ان میں زیادہ تر ایسے حضرات ہیں جو کئی سالوں سے ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ان کے مشورے سے پہلے بھی قانون اور دستور ہند کے متعلقات پر کئی اہم کتابیں یہاں سے شائع ہوچکی ہیں، جنھیں لوگوں نے کافی پسند کیاہے۔

...مزید دیکھیں

مودی نے اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ سڑک حادثہ پر غم کا اظہار کیا

15 Jul 2025 | 10:53 PM

نئی دہلی، 15 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے پی ایم ریلیف فنڈ سے مدد کا اعلان کیا۔

پنجاب پولیس کے 13 کھلاڑیوں نے 32 طلائی اور 16 چاندی سمیت 59 تمغے جیتے: فاروقی

15 Jul 2025 | 9:29 PM

جالندھر، 15 جولائی (یو این آئی) امریکہ کے الاباما میں 26 جون سے 7 جولائی تک منعقدہونے والے ورلڈ پولیس گیمز میں پنجاب پولیس کے 13 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی پولیس ٹیم کے لیے 32 طلائی، 16 چاندی اور 11 برونز سمیت کل 59 تمغے جیت کر پنجاب پولیس کا نام روشن کیا۔

شاہ جمعرات کو دادیا میں کوآپریٹو اینڈ ایمپلائمنٹ فیسٹیول میں مہمان خصوصی ہوں گے

15 Jul 2025 | 11:30 PM

جے پور، 15 جولائی (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو امت شاہ جمعرات کو جے پور ضلع کے دادیا گاؤں میں بین الاقوامی کوآپریٹو سال کے حصہ کے طور پر منعقد ہونے والے کوآپریٹو اینڈ ایمپلائمنٹ فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔