Thursday, Jun 12 2025 | Time 18:36 Hrs(IST)
National

دہلی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو دارالحکومت کے قرول باغ میں بین الاقوامی یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ شرمک سمن سماروہ میں کہا کہ دہلی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی سالانہ صحت کی جانچ کرے گی۔

مسز گپتا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کارکنوں کی روزی روٹی، دہلی آنے والے لوگوں کی بہتر زندگی اور بہتر صحت اور تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر مسز گپتا نے کارکنوں کے مفاد میں بڑے فیصلوں کا بھی اعلان کیا۔
خاص خبریں
ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

احمد آباد، 12 جون (یواین آئی) احمد آباد سے لندن جانے والا ایئر انڈیا کا ڈریم لائنر بوئنگ 787-8 طیارہ جمعرات کی دوپہر سردار پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا سرکاری اطلاعات کے مطابق فلائٹ نمبر AI 171 میں 230 مسافر، دو پائلٹ اور عملے کے 10 دیگر ارکان سوار تھے، جن کے زندہ بچ جانے کی امید نہیں ہے ان مسافروں میں 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
احمدآباد طیارہ  حادثہ دل دہلانے والا: مودی

احمدآباد طیارہ حادثہ دل دہلانے والا: مودی

نئی دہلی، 12 جون (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور متاثرہ افراد کے تئیں گہری ہمدردی ظاہر کی ہے مسٹر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ احمدآباد میں پیش آنے والے المناک حادثے نے ہمیں صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا اور یہ دل دہلانے والا ہے۔

...مزید دیکھیں
سونیا، کھرگے نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

سونیا، کھرگے نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

نئی دہلی، 12 جون (یواین آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے احمد آباد طیارہ حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں مسز گاندھی نے کہاکہ "میں احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے سے گہراصدمہ اور غم زدہ ہوں۔

...مزید دیکھیں
طیارہ حادثہ کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا: نائیڈو

طیارہ حادثہ کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا: نائیڈو

نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے جمعرات کو کہا کہ تمام ہنگامی ایجنسیوں کو احمد آباد میں طیارہ حادثہ کی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے اور وہ خود صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں مسٹر نائیڈو نے 'ایکس' پر کہاکہ "احمد آباد میں ہوائی جہاز کے حادثے کے بارے میں جان کر صدمہ پہنچا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے 11 برسوں میں ہر وعدہ توڑا: راہل گاندھی

مودی نے 11 برسوں میں ہر وعدہ توڑا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 12 جون (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے ان پر ہر وعدہ توڑنے کا الزام لگایا اور کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں انہوں نے ملک کے لوگوں سے بہت سے وعدے کیے لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا کانگریس لیڈر نے آج کہا کہ مسٹر مودی عوام کو لبھانے کے لئے بہت سے وعدے کرتے ہیں لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرتے۔

...مزید دیکھیں
ایئر انڈیا نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، ایمرجنسی سروس سینٹر کھولا

ایئر انڈیا نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، ایمرجنسی سروس سینٹر کھولا

نئی دہلی، 12 جون (یواین آئی) ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکرن نے سوگوار خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے-171 ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی مسٹر چندر شیکرن نے ایک بیان میں کہاکہ "میں انتہائی دکھ کے ساتھ تصدیق کرتا ہوں کہ ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے-171 احمد آباد سے گیٹوک، لندن کے لیے اڑ رہی تھی، آج ایک المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
آپریشن مانسون: کیرالہ میں 4451 ہوٹلوں پر چھاپے، 80 ریستوراں بند

آپریشن مانسون: کیرالہ میں 4451 ہوٹلوں پر چھاپے، 80 ریستوراں بند

ترواننت پورم، 12 جون (یو این آئی) کیرالہ میں فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے 4451 ہوٹلوں میں چھاپے مارے اور ان میں سے 80 کو حفظان صحت کےمطلوبہ پیمانوں کو برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا مانسون کے موسم میں تجارتی اداروں میں غیر صحت بخش ماحول میں غذاؤں کی فراہمی کی شکایات ملنے کے بعد فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم 'آپریشن مانسون' کا منصوبہ بنایا گیا تھا وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ 2 مئی کو شروع ہونے والے 'آپریشن مانسون' کے ضمن میں چھاپے ماری جاری رہے گی، اور اب تک 80 ہوٹلوں کو فوڈ سیفٹی کے معیار کی تعمیل نہ کرنے پر بند کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہاکی انڈیا نے جرمنی میں چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے جونیئر مردوں کی ٹیم کا اعلان کر دیا

10 Jun 2025 | 5:15 PM

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے 21 سے 25 جون تک جرمنی کی میزبانی میں ہونے والے آئندہ چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے منگل کو ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں

محکمہ جنگلات نے ہلدوانی میں درجنوں جھگیاں مسمار کر دیں

11 Jun 2025 | 8:08 PM

نینی تال 11 جون (یو این ا ٓئی) محکمہ جنگلات نے بدھ کے روز اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں گاؤلا ندی کے کنارے تقریباً چھ درجن غیر قانونی جھگیوں کو منہدم کر دیا۔

...مزید دیکھیں