
نئی دہلی/واشنگٹن، یکم مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں قصورواروں، سازش کرنے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو ہر قیمت پر انصاف کے دائرے میں لایا جائے گا اس پر مسٹر روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے کے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا ڈاکٹر جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ سے فون پر بات کرنے کے بعد ایکس پر پوسٹ میں کہا ’’کل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر تبادلہ خیال ہوا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے آج ایک بارپھر بابا رام دیو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیالی دنیا میں رہتا ہے اور اس کے خلاف کیوں نہ توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے عدالت نے کہاکہ بار بار حکم دینے کے باوجود وہ ہمدردکی روح افزا شربت کو ویڈیو کے ذریعہ شربت جہاد کے طور پر پیش کر رہا ہے اس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا اور انہیں عدالت میں طلب کیا جائے گا آج ہائی کورٹ کے جسٹس انل بنسل کی عدالت میں یہ معاملہ زیر غور آیا اور جج نے کہا کہ رام دیو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے اور وہ اپنی ہی دنیا میں رہتا ہے۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی 1 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مراٹھی میں یوم مہاراشٹر کے موقع پر مہاراشٹر کی عوام کو مبارکباد پیش کی مودی نے کہا کہ مہاراشٹر نے ہمیشہ ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ریاست ترقی کا ایک مضبوط ستون ہے مودی آج ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی پہنچے، مہاراشٹر کے عوام کو انکی مادری زبان میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کو انہوں نے کہا کہ اس ریاست کی عوام نے ہمیشہ ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑنے ریاستی یوم تاسیس پر گجرات اور مہاراشٹر کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے جمعرات کو سوشل میڈیا پر الگ الگ پوسٹس میں مسٹر دھنکھڑنے ریاستی یوم تاسیس پر گجرات اور مہاراشٹر کے لوگوں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا، "گجرات ریاست کا یوم تاسیس مبارک ہو میری خواہش ہے کہ یہ ریاست ہر روز نئی بلندیوں کو چھوئے" انہوں نے کہا کہ گجرات، مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سرزمین، ہمیشہ اپنی قیادت، متحرک اور اختراع سے متاثر کرتی ہے۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی،یکم مئی (یو این آئی)ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی کا خیال ہے کہ ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت اگلی دہائی تک چار گنا ترقی کی شرح حاصل کر سکتی ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ 100 بلین ڈالر سے زیادہ کے اعداد و شمار تک پہنچ سکتی ہے اس وقت اس مارکیٹ کی مالیت تقریباً 28 بلین ڈالر ہے کیش امبانی ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سنٹر میں منعقدہ ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (WAVES) 2025 سے خطاب کر رہے تھے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے عوامی انتظامیہ میں ہمدردانہ طرز حکمرانی کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ جوابدہ اور موثر اداروں کی تعمیر کے لیے ہمدردی اور اخلاقی ذمہ داری کے احساس پر مبنی حکمرانی ضروری ہے جمعرات کو جے پور کے بال آشرم میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ستیارتھی نے کہا کہ جدید معاشرے کی اخلاقیات تقریباً ختم ہوتی جارہی ہے۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی، یکم مئی (یو این آئی): وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں پہلی ویوز سمٹ (ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ) کا افتتاح کیا ویوز سمٹ کا انعقاد ممبئی کے بی کے سی میں کیا گیا جہاں 90 ممالک کے 11,000 مندوبین نے آن لائن اور آف لائن اس سمٹ میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے شہریوں کو مراٹھی میں مہاراشٹر ڈے پر مبارکباد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج 100 سے زائد ممالک کے فنکار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ممبئی میں ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے ہیں۔
...مزید دیکھیں