Friday, Apr 4 2025 | Time 07:57 Hrs(IST)
National

چین ہماری زمین پر قبضہ کرچکا ہے، حکومت کیا کر رہی ہے: راہل

چین ہماری زمین پر قبضہ کرچکا ہے، حکومت کیا کر رہی ہے: راہل

نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ چین ہندوستان کے 4000 مربع کلومیٹر علاقے میں داخل ہو گیا ہے لیکن ہمارے سفیر کو چینی رہنماؤں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے مسٹر گاندھی نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران اس معاملے پر حکومت سے سوال کیا کہ چین کے زیر قبضہ زمین کو واپس لینے کے لیے وہ کیا کر رہی ہے؟
مسٹر گاندھی نے کہا، "میں بہت حیران ہوں کہ چین ہماری زمین پر قبضہ کئے بیٹھا ہے اور ہمارے خارجہ سکریٹری کو کچھ دیر پہلے چینی سفیر کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا گیا۔
ہمارے فوجی شہید ہوئے تھے، ان کی شہادت پر کیک کاٹ کر جشن منایا جا رہا ہے۔
ہم معمول کے خلاف نہیں ہیں، لیکن حالات معمول پر آنے سے پہلے ہمیں اپنی زمین واپس ملنی چاہیے۔

خاص خبریں
'ہندوستان اور تھائی لینڈ نے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف مل کر کام کریں گے'

'ہندوستان اور تھائی لینڈ نے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف مل کر کام کریں گے'

بنکاک، 3 اپریل (یو این آئی) ہندوستان اور تھائی لینڈ نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ شروع کرنے، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ دستکاری اور چھوٹے کاروبار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہےیہ فیصلے وزیر اعظم نریندر مودی اور تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شیناوت کے درمیان جمعرات کو  یہاں ہوئی دو طرفہ میٹنگ میں کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
حکومت اقلیتی برادری کے حقوق چھین رہی ہے: کھڑگے

حکومت اقلیتی برادری کے حقوق چھین رہی ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت وقف (ترمیمی) بل 2025 کے ذریعے اقلیتی برادری کے حقوق چھین رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وقف ترمیمی بل 2025: ہندوستان میں وقف کی تاریخ

وقف ترمیمی بل 2025: ہندوستان میں وقف کی تاریخ

نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) ’’وقف‘‘ کی تعریف: کسی بھی شخص کی طرف سے کسی بھی منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد کو کسی بہبودی مقصد کے لیے مستقل طور پر عطیہ کئے جانے کو وقف جائیداد کہا جاتا ہے، جسے مسلم قانون نے مذہبی خیراتی ادارے کے طور پر تسلیم کیا ہے وقف کا تعارف:
ہندوستان میں وقف قانون سازی کا ارتقاء وقف املاک کو ریگولیٹ کرنے اور ان کے تحفظ کے لیے ملک کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، جن کی سماجی، مذہبی اور اقتصادی اہمیت ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کی نظر وقف املاک پر : حسین

حکومت کی نظر وقف املاک پر : حسین

نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) وقف ترمیمی بل پر جمعرات کو راجیہ سبھا میں حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان خوب جم کر نونک جھونک ہوئی۔

...مزید دیکھیں
قانون سازوں اور افسروں  کے لیے قانون سازی کے مسودے سے واقف ہونا   انتہائی  ضروری  : لوک سبھا اسپیکر

قانون سازوں اور افسروں کے لیے قانون سازی کے مسودے سے واقف ہونا انتہائی ضروری : لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی؛ 03 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ قانون سازی کا مسودہ قانون کی بنیاد ہے قانون سازی میں وضاحت اور سادگی پر زور دیتے ہوئے ا سپیکر نے کہا کہ چونکہ قوانین معاشرے اور لوگوں پر طویل عرصے تک اثر انداز ہوتے ہیں اس لیے قوانین کو واضح اور سادہ ہونا چاہیے تاکہ عام لوگ ان کو سمجھ سکیں۔

...مزید دیکھیں
اس بل کا مقصد اصلاحات لا کر وقف املاک کے انتظام کو ہموار کرنا : نڈا

اس بل کا مقصد اصلاحات لا کر وقف املاک کے انتظام کو ہموار کرنا : نڈا

نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد ایوان جے پی نڈا نے جمعرات کو وقف ترمیمی بل سے متعلق اپوزیشن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد صرف اصلاحات کے ذریعہ وقف املاک کے انتظام کو ہموار کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
راج ناتھ نے فوج کی کوہ پیمائی مہم کی ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

راج ناتھ نے فوج کی کوہ پیمائی مہم کی ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

نئی دہلی، 3 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں ایورسٹ اور کنچن جنگا کی چوٹیوں پر فوج کی کوہ پیمائی مہمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں

کے کے آر کے خلاف یکطرفہ میچ میں 80 رنز سے سن رائزرس حیدرآباد کی شکست

03 Apr 2025 | 11:29 PM

کولکاتہ، 3 اپریل (یو این آئی) اجنکیا رہانے (38)، انگکرش رگھوونشی (50)، وینکٹیش آئیر (60) اور رنکو سنگھ (ناٹ آؤٹ 32) کی شاندار اننگز کے بعد، ویبھو اروڑہ (29 رن پر تین وکٹ) اور ورون چکرورتی (22 رن پر تین وکٹ) ہلاکت خیز کارکردگی کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے جمعرات کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 15 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو 80 رنز سے شکست دی۔