
سری نگر، 22 جون (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں پہلگام سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے بتادیں کہ پہلگام کی بیسرن وادی میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی گھوڑے بان جاں بحق ہوا تھا این آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: 'پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اس خوفناک حملے کو انجام دیا تھا جس میں 26 معصوم سیاح ہلاک اور 16 دیگر شدید زخمی ہوئے تھے'۔
...مزید دیکھیں 
تہران، 22 جون (یو این آئی) ایران نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی تنبیہ کی ہے امریکی حملے کے بعد ایران کے پہلے ردعمل میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں لکھا، "امریکہ جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے نے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر، 22 جون (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کر کے امریکہ نے خطے کو تشدد کی نئی لہر میں دھکیل کر دنیا کو عالمی تنازع کے دہانے کے قریب پہنچا دیا ہے انہوں نے اسلامی تعاون تنظم (او آئی سی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: ' او آئی سی نے حسب توقع ایران پر حملے کے تناظر میں ایک بار پھر اپنے ردعمل کو محض لب کشائی تک محدود کر دیا ہے'۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی 22 جون (یواین آئی) وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ 23 سے 26 جون تک کینیا اور مڈغاسکر کا دورہ کریں گے وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں مسٹر سیٹھ مشترکہ طور پر 23 جون کو کینیا کے تائتا تویتا کاؤنٹی میں یادگاری ستون (ہندوستان اور کینیا کے شہید فوجیوں کے اعزاز میں جنگی یادگار) کی نقاب کشائی کریں گے۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر، 22 جون (یو این آئی) فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے کشمیر میں سیکورٹی گرڈ اور 3 جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا اس دوران انہیں موجودہ آپریشنل حرکیات اور وسیع تر سٹریٹجک منظر نامے پر بریفنگ دی گئی یہ جانکاری فوج کی ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن (اے ڈی جی – پی آئی) نے اتوار کی صبح 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
...مزید دیکھیں 
رائے پور 22 جون (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج دودن کے دورے پر چھتیس گڑھ آ رہے ہیں، وہ تقریباً 2.30 بجے رائے پور پہنچیں گے۔
...مزید دیکھیں 
رائے پور 22 جون (یواین آئی) چھتیس گڑھ کانگریس کے انچارج سچن پائلٹ 23 اور 24 جون کو چھتیس گڑھ کے دورے پر ہوں گے۔
...مزید دیکھیں