NationalPosted at: Jun 4 2025 10:59PM میڈل کی تقریب-2 میں مرمو سے 92 فوجی اہلکاروں نے ممتاز خدمات کا اعزاز حاصل کیا
نئی دہلی، 4 جون (یو این آئی) صدر اور مسلح افواج کی سپریم کمانڈر دروپدی مرمو نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اس سال کی دفاعی اعزاز کی تقریب کے دوسرے مرحلے میں ممتاز خدمات کے اعزازات پیش کئے۔
صدر جمہوریہ نے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر معززین کی موجودگی میں دفاعی اعزاز کی تقریب میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے کل 92 فوجیوں اور افسروں کو ان کی ممتاز اور انتہائی غیر معمولی خدمات کے لئے یہ تمغے پیش کئے۔
دوسرے مرحلے میں آج مختلف رینک کے 57 فوجیوں اور افسران کو اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا، پانچ کو اتم یدھ سیوا میڈل اور 30 کو پرم وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔
دفاعی اعزا زتقریب -2025 کا پہلا مرحلہ 22 مئی کو منعقد ہوا اور صدر جمہوریہ نے چھ کیرتی چکروں اور 33 شوریہ چکروں سے نوازاگیاتھا۔
یواین آئی، م ش