Monday, Jun 16 2025 | Time 19:04 Hrs(IST)
Regional

سری نگر ایئرپورٹ، اونتی پورہ ایئربیس اور بارہ مولہ میں ڈرون حملے ناکام، وادی بھر میں ہائی الرٹ

سری نگر ایئرپورٹ، اونتی پورہ ایئربیس اور بارہ مولہ میں ڈرون حملے ناکام، وادی بھر میں ہائی الرٹ

سری نگر،9مئی(یو این آئی) سری نگر ایئرپورٹ اور جنوبی کشمیر میں قائم اونتی پورہ ایئر بیس کو دشمن کی طرف سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مستعد کارروائی کے باعث ان حملوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھی پاکستانی ڈرونز کی سرگرمی دیکھی گئی جس پر فضائی دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران آسمان روشنیوں سے چمک اٹھا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
قبل ازیں شام کے وقت جموں، سانبہ، اور پٹھان کوٹ کے علاقوں میں بھی ڈرونز کی پرواز دیکھی گئی تھی۔ اس کے بعد ادھم پور، نگروٹہ اور پنجاب کے مختلف سرحدی علاقوں میں بھی پاکستانی ڈرونز کی موجودگی رپورٹ ہوئی، جن کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر میں مساجد کے لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ فوراً روشنی بند کر دیں اور گھروں کے اندر رہیں۔ اسی دوران جموں و کشمیر کے کئی علاقوں بشمول جنوبی کشمیر میں سائرن بجنے لگے اور مکمل بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا تاکہ ممکنہ فضائی خطرات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
دفاعی مبصرین کے مطابق پاکستان کی طرف سے مسلسل ڈرون دراندازی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ صرف جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے ایک واضح خطرہ بھی ہے۔ ہندوستانی سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
حکام نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
یو این آئی-ارشید بٹ

خاص خبریں
مودی کو قبرص کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز

مودی کو قبرص کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز

نکوسیا، 16 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کو پیر کو یہاں قبرص کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا قبرص کے صدر نکوس کرسٹوڈولائڈس نے صدارتی محل میں وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کیا اور دو طرفہ ملاقات کے بعد ایک مختصر تقریب میں انہیں قبرص کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز  سے نوازا گیا۔

...مزید دیکھیں
اسپتال میں سونیا گاندھی کی حالت مستحکم

اسپتال میں سونیا گاندھی کی حالت مستحکم

نئی دہلی 16 جون (یواین آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے مسز گاندھی کو پیٹ میں درد کی وجہ سے اتوار کی رات یہاں کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اسپتال ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ 78 سالہ مسز گاندھی کی حالت مستحکم ہے اور انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے گزشتہ ہفتے اسپتال میں مسز گاندھی کا ہیلتھ چیک اپ بھی کیا گیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مردم شماری کے لیے تلنگانہ ماڈل کو اپنایا جائے: کانگریس

مردم شماری کے لیے تلنگانہ ماڈل کو اپنایا جائے: کانگریس

نئی دہلی 16 جون (یواین آئی) کانگریس نے پیر کو کہا کہ مردم شماری کے لئے تلنگانہ ماڈل کو اپنایا جانا چاہئے تاکہ تمام ذاتوں کی سماجی و اقتصادی معلومات حاصل کی جا سکیں کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے 16ویں مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے پر پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس نوٹیفکیشن میں پرانی باتوں کو دہرایا گیا ہے، لیکن اس میں ذات پات کی مردم شماری کا کوئی ذکر نہیں ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت ذات پات کی مردم شماری کے وعدے سے مکر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزارت داخلہ نے مردم شماری کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا

وزارت داخلہ نے مردم شماری کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا

نئی دہلی 16 جون (یواین آئی) حکومت نے ملک میں آئندہ مردم شماری کے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، لداخ اور ہماچل پردیش کو چھوڑ کر پورے ملک میں مردم شماری کی ریفرنس تاریخ یکم مارچ 2027 ہوگی، جبکہ برفباری سے متاثرہ جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، لداخ اور ہماچل پردیش میں ریفرنس تاریخ یکم اکتوبر 2026 ہوگی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کی عرضی  خارج کردی

سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کی عرضی خارج کردی

نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی سماج وادی پارٹی کی اسپیشل لیو پٹیشن کو پیر کو خارج کر دیا جس میں پارٹی کے پیلی بھیت ضلع صدر کو پارٹی کے دفتر سے مبینہ بے دخلی سے متعلق مزید کوئی رٹ دائر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حج 2026 کی تیاریاں شروع، عازمین حج کو بین الاقوامی پاسپورٹ تیار رکھنے کی ہدایت

حج 2026 کی تیاریاں شروع، عازمین حج کو بین الاقوامی پاسپورٹ تیار رکھنے کی ہدایت

نئی دہلی،16جون (یواین آئی) حج 2026 کا اعلان جولائی 2025 میں متوقع ہے، کیونکہ وزارت حج و عمرہ مملکت سعودی عربیہ کی جانب سے حج 2026 (ہجری-1447) کے لئے انتظامی امور کی ابتدائی ہدایات 8 جون کو جاری کر دی گئی ہیں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شا نواس۔

...مزید دیکھیں
ای پی ایف او نے غیر مجاز ایجنٹوں سے بچنے کا مشورہ دیا

ای پی ایف او نے غیر مجاز ایجنٹوں سے بچنے کا مشورہ دیا

نئی دہلی 16 جون (یواین آئی) ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کہا ہے کہ تنظیم کے پورٹل پر تمام خدمات مفت اور محفوظ ہیں اور کسی بھی غیر مجاز ایجنٹ سے گریز کیا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں

قبرص اور ہندوستان کے مابین جامع شراکت داری کے نفاذپر مشترکہ اعلامیہ

16 Jun 2025 | 7:01 PM

نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) قبر ص اور ہندوستان نے ہر قسم کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی بشمول بین الاقوامی اور سرحد پار دہشت گردی کی بلاامتیاز اور سخت الفاظ میں مذمت کی اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والےہائبرڈ خطرات کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کی عرضی  خارج کردی

سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کی عرضی خارج کردی

16 Jun 2025 | 7:01 PM

نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی سماج وادی پارٹی کی اسپیشل لیو پٹیشن کو پیر کو خارج کر دیا جس میں پارٹی کے پیلی بھیت ضلع صدر کو پارٹی کے دفتر سے مبینہ بے دخلی سے متعلق مزید کوئی رٹ دائر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔