InternationalPosted at: Oct 22 2016 3:14PM جنگ بندی کے تیسرے دن بھی حلب میں امن برقرار
بیروت، 22 اکتوبر (رائٹر) شام کے شمالی شہر حلب میں چار دن کی یک طرفہ جنگ بندی کے تیسرے دن بھی آج امن برقرار رہا،لیکن بیمار یا جنگ کے دوران زخمی افراد کو علاج کے لئے نہ تو کسی کو نکالا گیا اور نہ کہیں انہیں ادویات کی فراہمی گئی۔ یہ اطلاع شام آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دی ہے۔ باغیوں کے مقبوضہ حلب شہر کے مشرقی علاقے میں شام یا روس کے ٹھکانوں سے کوئی ہوائی حملہ نہیں کیا گیا جمعرات سے جنگ بندی کے بعد جنگ بند ہے۔ باغیوں نے جنگ بندی کو قبول نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ سے متاثر لوگوں کے لئے ضروری اشیاء کی فراہمی کر انے میں مشکلات دور کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ باغیوں اور شامی فوجیوں کے درمیان پیشگی مورچوپر اکادکا جدوجہد کی خبریں ملی ہیں ۔ حلب کے دونوں علاقوں میں عام طور پر امن برقرار ہے۔ حلب کے شمالی حصہ پر شام کی فوج اور مشرقی حصہ پر باغیوں کا قبضہ ہے۔ رائٹر۔اےایم۔