image
Tuesday, Jan 21 2025 | Time 15:09 Hrs(IST)
National

پروفیسر شہپر رسول کو اُردو اکادمی دہلی کا وائس چیئرمین مقرر کرنا خوش آئند،

اُمید ہے کہ اُردو زبان کی ترقی و ترویج کے ساتھ ساتھ پروفیسر شہپر رسول اکادمی کی خالی پڑی آسامیوں کو پر کرنے کی کوشش کریں گے :ڈاکٹر سید احمد خاں
نئی دہلی، 3اگست (یو این آئی)گزشتہ روز اُردو حلقہ میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب یہ خبر عام ہوئی کہ دہلی کے وزیر برائے فن و ثقافت و السنہ اور چیئر مین اردو اکادمی کے ذریعہ اردو اکادمی دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو ہو گئی ہے اور پروفیسر شہپر رسول کو وائس چیئرمین مقرر کیاگیا ہے ۔ حال ہی میں تشکیل دی گئی گورننگ کونسل کی ہرکس و ناکس ستائش کر رہا ہے ، چونکہ اس مرتبہ گورننگ کونسل میں اُردو زبان و ادب سے واقفیت رکھنے والے اور اُردو زبان سے محبت کرنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہپر رسول کو ایک مرتبہ پھر اُردو اکادمی دہلی کا وائس چیئر مین مقرر ہونے پر اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر اور اُردو زبان کے محسن ڈاکٹر سید احمد خاں نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پروفیسر شہپر رسول اُردو دنیا کا معتبر نام ہے اور پہلے بھی انہوں نے اُردو اکادمی دہلی کے وائس چیئر مین کے طور پر کام کیا ہے ۔ ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہاکہ اُمید ہے کہ اُردو زبان کی ترقی و ترویج کے ساتھ ساتھ پروفیسر شہپر رسول اکادمی کی خالی پڑی آسامیوں کو پر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اکادمی پورے اسٹاف کے ساتھ کام کر سکے ۔تاہم اُردو کے فروغ میں دوگنی رفتار سے کام کیا جاسکے ۔
یو این آئی

خاص خبریں
مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا، "مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت - محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے صدر وریندر نے کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا

بی جے پی کے صدر وریندر نے کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا

نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) دہلی ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندرسچدیوا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا ہے اور ان پر انتخابی جلسے میں بھگوان رام سے متعلق کہانی کا غلط بیان دے کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے وریندرسچدیوا منگل کو صبح کناٹ پلیس میں واقع شری ہنومان مندر پہنچے اور شری رام دربار کے ساتھ ساتھ شری ہنومان جی اور سنت شرومنی تلسی داس جی کے درشن کیے۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

گڑیا بند، 21 جنوری (یواین آئی) چھتیس گڑھ-اڈیشہ سرحد کے قریب گڑیا بند ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں اڈیشہ اسٹیٹ کمیٹی کے سربراہ چلپتی سمیت 14 نکسلی ہلاک ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن بیدخل کریں گے,کوئی ملک ٹیکس سے مستثنیٰ نہیں ہوگا : ٹرمپ

امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن بیدخل کریں گے,کوئی ملک ٹیکس سے مستثنیٰ نہیں ہوگا : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر دوسری مدت کے لیے حلف اٹھالیا، انہوں نے خطاب میں امیگریشن قوانین، گرین پالیسی کے خاتمے، خام تیل کی پیداوار بڑھانے اور دیگر ممالک پر ٹیکس و ٹیرف عائد کرنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے فوری احکامات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کولمبیا میں بڑھتے ہوئے تشدد کے درمیان ایمرجنسی کا اعلان

کولمبیا میں بڑھتے ہوئے تشدد کے درمیان ایمرجنسی کا اعلان

بوگاٹو، 21 جنوری (یو این آئی) کولمبیا میں بڑھتے ہوئے تشدد اور شورش کی وجہ سے صدر گستاو پیٹرو نے شمال مشرقی علاقے کٹیٹمبومیں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا

ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔

...مزید دیکھیں
آسٹریلیا کے قریب نصف علاقے میں 'ہیٹ ویو' کی وارننگ جاری

آسٹریلیا کے قریب نصف علاقے میں 'ہیٹ ویو' کی وارننگ جاری

سڈنی، 21 جنوری (یواین آئی) آسٹریلیا کے تقریباً نصف حصے میں 'ہیٹ ویو' چلنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جو کئی دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں

گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

21 Jan 2025 | 3:03 PM

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کانگریس بابائے قوم مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے عدم تشدد اور مساوات کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے اور گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی کانگریس کا راستہ ہے۔

image