SportsPosted at: Jan 20 2025 11:20PM سورما ہاکی کلب نے شراچی راڑھ بنگال ٹائیگرز کو 2-1 سے ہرایاراورکیلا، 20 جنوری (یو این آئی) جے ایس ڈبلیو سورما ہاکی کلب نے مردوں کی ہیرو ہاکی انڈیا لیگ 2024-25 میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں شراچی راڑھ بنگال ٹائیگرس کو 2-1 سے شکست دی۔آج یہاں پیر کو رورکیلا کے برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن دونوں ہی گول کرنے میں ناکام رہے۔میچ کے دوسرے کوارٹر میں سورما ہاکی کلب کی جانب سے پربھجوت سنگھ نے (21ویں) منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔