NationalPosted at: Jan 21 2025 2:53PM بی جے پی کے صدر وریندر نے کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا

نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) دہلی ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندرسچدیوا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا ہے اور ان پر انتخابی جلسے میں بھگوان رام سے متعلق کہانی کا غلط بیان دے کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے وریندرسچدیوا منگل کو صبح کناٹ پلیس میں واقع شری ہنومان مندر پہنچے اور شری رام دربار کے ساتھ ساتھ شری ہنومان جی اور سنت شرومنی تلسی داس جی کے درشن کیے۔ اس دوران ان کے ساتھ رکن پارلیمنٹ یوگندرا چندولیا، دہلی بی جے پی کے میڈیا سربراہ پروین شنکر کپور اور پارٹی کے رہنما وکرم متل بھی موجود تھے۔
بی جے پی کے رہنماوں نے پربھو شری رام کے درشن کر کے مسٹرکیجریوال کی غلطی کے لیے معافی طلب کی۔ پوجا-ارچنا کرنے کے بعد، مسٹرسچدیوا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "یہ افسوسناک ہے کہ اروند کیجریوال جیسے انتخابی ہندو سیاستداں جلسوں میں بھگوان کے نام کا ذکر کرتے ہیں اور علم کی کمی کے باعث غلط کہانی بیان کر کے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔"
انہوں نے کہا، "ہم ہندو کبھی یہ نہیں بھول سکتے کہ مسٹرکیجریوال نے 2015 سے 2023 کے درمیان نہ جانے کتنی بار انتخابی جلسوں میں اپنی نانی دادی کی کہانیاں سنا کر بابری ڈھانچے کے منہدم پر افسوس ظاہر کیا تھا اور مندر کی تعمیر کی مخالفت کی تھی۔"
یواین آئی۔ م س