EntertainmentPosted at: Mar 27 2025 10:26AM سلمان خان ایک بار پھر سنجے دت کے ساتھ جوڑی بنائیں گےممبئی، 27 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان، ماچو ہیرو سنجے دت کے ساتھ ایک بار پھر فلموں میں جوڑی بناتے نظر آ سکتے ہیں۔سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم سکندر کو لے کر خبروں میں ہیں جو عید کے موقع پر 30 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ سلمان خان نے فلم سکندر کی ریلیز سے قبل بڑا اعلان کیا ہے۔ سلمان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنجے دت کے ساتھ دوبارہ کام کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم سلمان خان نے فلم کا نام ظاہر نہیں کیا۔سلمان خان نے کہا کہ فلم کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سلمان خان نے فلم کی کہانی کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہا ہے۔ سلمان خان اور سنجے دت 'ساجن' اور 'چل میرے بھائی' جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ دونوں اداکار اپنی آن اسکرین دوستی کے ساتھ ساتھ آف اسکرین دوستی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ہندی سنیما کے دو بڑے ستاروں سنجے دت اور سلمان خان کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اب ان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ سلمان خان اور سنجے دت ایک بار پھر ایک ہی فلم میں بڑے پردے پر ہلچل مچانے کے لیے تیار ہیں۔یواین آئی۔الف الف