Entertainment
08 Mar 2025 | 11:15 AMنئی دہلی ،8مارچ (یواین آئی)ساحر لدھیانوی کے اندر اپنے نام کی مناسبت سے لوگوں کے دل ودماغ کو مسحورکرنے کی صلاحیت موجودتھی۔انکا کلام واقعی لوگوں پر جادوکی طرح کام کرتاتھا ۔دہائیاں گزرجانے کے بعد بھی قارئین اور سامعین آج بھی انکے اشعار اور نغمے گنگناتے ہیں ۔یہی حقیقت ہے اور یہی انکی مقبولیت کی سند بھی ہے ۔نقاد انکی شاعری کو جس خانے میں بھی رکھیں اس سے ان کی اہمیت کم نہیں ہوجاتی ۔انھوں نے ایسے ایسے فلمی نغمے تحریر کیے جونہ صرف ادبی معیار پر کھرے اترتے ہیں بلکہ عوام میں آج بھی بے حد مقبول ہیں ۔
see more..