
اکرا/نئی دہلی، 3 جولائی (یواین آئی) صدرِ مملکت کی جانب سے گھانا کے قومی اعزاز دی آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھاناسے نوازا جانا میرے لیے بے حد فخر اور اعزاز کی بات ہے میں صدر مہاماجی، گھانا کی حکومت اور گھانا کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں میں اس اعزاز کو 140 کروڑ ہندوستانی عوام کی جانب سے عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں یہ اعزاز میں ہمارے نوجوانوں کی امیدوں، ان کے روشن مستقبل، ہماری خوشحال ثقافتی تنوع اور روایات اور ہندوستان -گھانا کے تاریخی تعلقات کے نام کرتا ہوں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) پارلیمانی امورکے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے شروع ہوگا اور 21 اگست تک جاری رہے گا مسٹررجیجو نےکہا کہ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے حکومت کے پارلیمنٹ اجلاس بلانے کی تجویز کو منظور کر لیا ہے اور اس بات کو اجاگر کیا کہ 13 اور 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے لکھا، " صدر جمہوریہ نے حکومت کی تجویز کو منظور کر لیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے 21 اگست 2025 تک طلب کیا جائے گا۔
...مزید دیکھیں 
مانیسر (ہریانہ)، 3 جون (یواین آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو کہا کہ لوکل باڈیز کو عوامی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں جیسے عوامی مسائل پر بحث کرکے چیلنجوں کو حل کرنا چاہئے آج یہاں اربن لوکل باڈیز کے چیئرمین کی دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا، "مقامی اداروں میں عوامی مسائل پروسیع بحث ومباحثہ ہونا چاہئے اور بات چیت سے ہی حل نکلنا چاہئے۔
...مزید دیکھیں 
اکرا/نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اکرا میں صدر جان ڈرامانی مہاما کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ہندوستان اور گھانا نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو ایک جامع شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف ایک شراکت دار ہے بلکہ گھانا کے قومی تعمیر کے سفر میں ایک ہم سفر بھی ہے دو طرفہ بات چیت کے بعد اکرا کے جوبلی ہاؤس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تین دہائیوں کے وقفے کے بعد کوئی ہندوستانی وزیر اعظم گھانا کا دورہ کر رہا ہے اور یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ انہیں گھانا کے دورے کا موقع دیا گیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
اکرا/نئی دہلی، 3 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے گھانا کے دورے کے دوران اس افریقی ملک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تعاون کی نئی سطح پر لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر،3جولائی(یو این آئی)ریڈیو کشمیر سرینگر کی نشریاتی خدمات کے 77 برس مکمل ہونے پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ادارے کی ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریڈیو کشمیر گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی سماجی، ثقافتی اور اطلاعاتی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر،3 جولائی (یو این آئی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سید ناصر حسین نے کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ریاست بھر کے تمام ضلعی اور ریاستی لیڈروں اور کارکنوں سے الگ الگ ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ہم نے پوری ریاست میں بلاک سطح پر کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور میں ریاست میں کانگریس پارٹی سے وابستہ ہر لیڈر اور کارکن سے ملاقات کر رہا ہوں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہم کس طرح کانگریس پارٹی کو تنظیمی سطح پر مزید مضبوط کر سکتے ہیں۔
...مزید دیکھیں