Tuesday, Jul 8 2025 | Time 18:05 Hrs(IST)
National

پی ایم ای جی پی میں 300 کروڑ روپے کی سبسڈی تقسیم

نئی دہلی 17 جون (یواین آئی) کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن نے وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام - پی ایم ای جی پی کے تحت ملک بھر میں 11 ہزار 480 مستفیدین میں 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی سبسڈی تقسیم کی ہے۔

کمیشن کے چیئرمین منوج کمار نے منگل کو یہ رقم مستفیدین کو آن لائن جاری کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ایم ای جی پی اسکیم 'خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان' کے لیے ایک مضبوط ستون بن گئی ہے۔
خاص خبریں
بہار میں ووٹر لسٹ  پر خصوصی  نظر ثانی کے حق میں سپریم کورٹ میں عرضی

بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے حق میں سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی ، 8 جولائی (یو این آئی) الیکشن کمیشن کی بہار کی ووٹر لسٹ میں بہار کی خصوصی نظر ثانی کے فیصلے کے خلاف کانگریس اور دیگر بڑی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں برعکس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور ایڈووکیٹ اشون اپادھیائے نے ایک درخواست دائر کی ہے منگل کے روز جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس جوئے مالا باگچی کے ایک تعطیلاتی بینچ نے درخواست گزار ایڈوکیٹ اپادھیائے کی درخواست پر ان سے کہا ہے کہ وہ اپنی درخواست میں خامیوں کو دور کرکے اسے 10 جولائی کو سماعت کے لئے درج فہرست کرنے کی درخواست رجسٹری (عدالت عظمی) سے کریں۔

...مزید دیکھیں
بہار میں قانون و انتظام کا نظام ختم  ہوگیا ہے: کھڑگے

بہار میں قانون و انتظام کا نظام ختم ہوگیا ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بہار کی نتیش حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نظم و نسق نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے اور مجرموں کا حوصلہ اس قدر بلند ہے کہ کھلے عام قتل اور پولس اہلکاروں پر حملے ہو رہے ہیںمسٹر کھڑگے نے آج کہا کہ جنتا دل یونائیٹیڈ اور بی جے پی کی حکومت میں بہار جرائم کی راجدھانی بن گیا ہے اور مجرموں کا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم  دو طرفہ بات چیت کے لیے براسیلیاپہنچے

وزیر اعظم دو طرفہ بات چیت کے لیے براسیلیاپہنچے

براسیلیا/نئی دہلی، 8 جولائی (یو این آئی) برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اپنے برازیل دورے کے دوسرے مرحلے میں منگل کی صبح برا سیلیا پہنچ گئے، جہاں ہوائی اڈے پر وزیر دفاع جوس موسیو مونٹیرو فلہو نے ان کاشاندار استقبال کیا وزیر اعظم مودی سرکاری دورے پر ہیں اور اس دوران وہ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
خاتون ایم ایل اے کیخلاف نامناسب تبصرے،  وائی ایس آر کانگریس لیڈرپرسناکمار کے مکان پر حملہ

خاتون ایم ایل اے کیخلاف نامناسب تبصرے، وائی ایس آر کانگریس لیڈرپرسناکمار کے مکان پر حملہ

حیدرآباد 8 جولائی (یو این آئی)اے پی کے نیلور ضلع میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر این ڈی پرسناکمار ریڈی کی جانب سے خاتون ایم ایل اے ویمی ریڈی پرشانتی ریڈی کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے ان کے گھر پر پیر کی رات حملہ کیا گیا کورو اسمبلی حلقہ کے پڈوگوپاڈو علاقہ میں پیر کی دوپہر پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کمار ریڈی نے شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
وائی ایس راج شیکھرریڈی کو جینتی کے موقع پر خراج

وائی ایس راج شیکھرریڈی کو جینتی کے موقع پر خراج

حیدرآباد8جولائی(یواین آئی)متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی جینتی کے موقع پر ضلع کڑپہ کے ایڈوپلاپایہ میں واقع ان کی سمادھی پہنچ کران کے فرزند وائی ایس آرکانگریس کے سربراہ و اے پی کے سابق وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پھول نچھاورکئےانہوں نے دعائیہ اجتماع میں بھی شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
ماحولیاتی بیداری کے لیے عوام کو شجرکاری کی مہم میں شامل ہونے کی ضرورت: پرنسپل چیف کنزرویٹرتلنگانہ

ماحولیاتی بیداری کے لیے عوام کو شجرکاری کی مہم میں شامل ہونے کی ضرورت: پرنسپل چیف کنزرویٹرتلنگانہ

حیدرآباد 8 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے محکمہ جنگلات کی پرنسپل چیف کنزرویٹر ڈاکٹر سورنا نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بیداری کے لیے عوام کو شجرکاری کی مہم میں شامل ہونا چاہیے تاکہ مستقبل کو صاف و سرسبز بنایا جا سکےانہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے کا منصوبہ ہے جس میں اسکولوں، کالجوں، خواتین گروپوں اور رضاکار تنظیموں کی شمولیت ضروری ہےانہون نے کہاکہ درخت گرمی، آلودگی، اور ماحولیاتی بگاڑ جیسے مسائل کا دیرپا حل ہیں۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کا دہلی دورہ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کا دہلی دورہ

بھوپال، 8 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج دہلی کے دورے پر ہوں گے خبر کے مطابق ڈاکٹر یادو دوپہر میں دہلی کے لیے روانہ ہوں گے، جب کہ اس سے قبل وہ بھوپال میں منعقدہ مقامی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

08 Jul 2025 | 6:02 PM

نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) حج 2026 کے لیے درخواست دینے کی کارروائی منگل سے شروع ہوگئی جو 31 جولائی تک جاری رہے گی اقلیتی امور کی وزارت نے کہا کہ حج 2026 کے لیے درخواستیں جمع کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے آن لائن درخواستیں 31 جولائی تک قبول کی جائیں گی۔حج پر جانے والے عازمین حج پورٹل https://hajcommittee.

ڈاکٹر مکھرجی کی نظریاتی جدوجہد نے ہندوستان کے اتحاد، سالمیت، ثقافت اور سیاست میں تبدیلی کا کام کیا: ویشنو

06 Jul 2025 | 1:30 PM

نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اتوار کو جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے خیالات اور جدوجہد نے ہندوستان کے اتحاد، سالمیت، ثقافت اور سیاست میں تبدیلی لانے کے لیے کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں