
منیلا، 28 جون (یو این آئی) فلپائن کے جنوبی صوبہ کے دور افتادہ علاقے میں 6.1 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی 27 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 2 سے 9 جولائی تک پانچ ممالک گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نامیبیا کے آٹھ روزہ دورے پر جائیں گے یہ وزیر اعظم کا گھانا کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا وہ برازیل میں 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ہندستانی وزیر اعظم تین دہائیوں کے بعد گھانا کا دورہ کر رہے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ 'بہت بڑا' تجارتی معاہدہ کر سکتا ہے صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد تجارتی مذاکرات کے آخری دور کے لیے واشنگٹن گیا ہوا ہے صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ہندستان پر اضافی 26 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کی تھی لیکن ہندستانی حکومت کے موقف کے پیش نظر اسے 9 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت شروع ہو گئی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہند چین سرحد پر مستقل امن اور خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے زیر التوا پیچیدہ مسائل کو خاکہ بند طریقہ کار کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں جمعرات کے روز شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کے موقع پر چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں مسٹر راجناتھ سنگھ نے باہمی متفقہ میکانزم کو دوبارہ فعال کر کے سرحدی تنازعات کے مستقل حل پر زور دیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو آئین مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پر ان کے تازہ بیان سے اس نظریہ کے لوگوں کا نقاب ایک بار پھر سے اتر گیا ہے مسٹر گاندھی نے جمعہ کو سوشل میڈیا فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا، "آئین انہیں تکلیف پہنچاتا ہے کیونکہ یہ مساوات، سیکولرازم اور انصاف کی بات کرتا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ہندوستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں مدد کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "آج سہ پہر ایرانی وزیر خارجہ عراغچی سے بات کی۔
...مزید دیکھیں 
نینی تال،27جون(یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج طلباءکو نصیحت کرتے ہوئے کہا ، "محدود مقصد نہ رکھیں خود پر مرکوز مقصد نہ رکھیں معاشرے کے لیے ، انسانیت کے لیے ، قوم کے لیے ایک مقصد رکھیں اگر آپ ارد گرد دیکھیں تو ہمیں کہنے دیں کہ ایک ہزار سال سے ، آج ہم کس کو یاد کر رہے ہیں ؟ ہم کس کو یاد کر رہے ہیں ؟ صرف انہی لوگوں کوجنہوں نے معاشرے کو کچھ واپس دیا ، جنہوں نے معاشرے کے لیے کام کیا ، جنہوں نے معاشرے کے لیے زندگی گزاری اورجو معاشرے کے لیے جیتے رہے۔
...مزید دیکھیں