Tuesday, Apr 8 2025 | Time 09:14 Hrs(IST)
National

دونوں برادریوں کے درمیان بات چیت کا آخری دور جلد ہی منعقد ہوگا، منی پور میں امن ہے: شاہ

دونوں برادریوں کے درمیان بات چیت کا آخری دور جلد ہی منعقد ہوگا، منی پور میں امن ہے: شاہ

نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کی علی الصبح راجیہ سبھا کو بتایا کہ منی پور میں 13 نومبر سے تشدد کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا ہے اور اب دونوں برادریوں کے درمیان بات چیت جاری ہے اور جلد ہی دارالحکومت دہلی میں ایک حتمی میٹنگ ہونے والی ہے، اس کے ساتھ ہی ایوان نے منی پور میں صدر راج کے نفاذ سے متعلق آئینی قرارداد کو صوتی ووٹ سے منظوری دے دی۔ لوک سبھا پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے۔
علی الصبح تقریباً 3:30 بجے اس قرارداد پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ اس پر بحث میں 10 ارکان نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشدد ایک غلط فیصلے کی وجہ سے ہوا۔ سپریم کورٹ نے اگلے ہی دن اس فیصلے پر روک لگا دی تھی، لیکن تشدد پھوٹ پڑا۔ اس تشدد میں کل 260 لوگ مارے گئے اور 70 فیصد اموات صرف ابتدائی 15 دنوں میں ہوئیں۔ حکومت ہند کی رائے لیے بغیر قبائلی ٹریبونل نے ایک کمیونٹی کو پرائمیٹو ٹرائب کے زمرے میں ڈال دیاتھا۔ اس کی وجہ سے یہ تشدد پھوٹ پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادریوں کے درمیان 13 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایوان میں اس قرارداد کو لانے میں تاخیر ہوئی ہے۔ دونوں برادریوں کی آخری میٹنگ جلد ہی دہلی میں ہونے والی ہے۔ بات چیت سے ہی امن قائم ہوگا اور صدر راج ختم ہوگا۔ بی جے پی صدر راج نافذ کرنے کے حق میں نہیں ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ منی پور میں آئین کے آرٹیکل 356 اے کے تحت صدر راج نافذ کیا گیا ہے۔ صدر راج کسی بھی حالت میں اسی کے تحت نافذ کیا جاتا ہے۔ کانگریس کے دور میں اپوزیشن حکومت کو گرانے کے لیے صدر راج نافذ کیاجاتا تھا۔ امن و امان کے نام پر بھی صدر راج نافذ کیا جاتا رہا ہےلیکن بھارتیہ جنتا پارٹی اس کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعلیٰ نے 11 فروری کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ کانگریس کے پاس منی پور میں اتنی تعداد نہیں تھی کہ وہ تحریک عدم اعتماد لا سکے۔ جب کسی نے حکومت بنانے کا دعویٰ نہیں کیا تو صدر راج لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 13 فروری کو صدر راج نافذ کیا گیا تھا، لیکن 13 نومبر 2024 سے ریاست میں کوئی تشدد نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشدد کے پہلے 15 دنوں میں 70 فیصد لوگ مارے گئے۔ پہلے 15 دن کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔ منی پور میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ مودی حکومت نے تو پہلی بار صدر راج نافذ کیا ہے۔ منی پور میں 10 بار کس نے لگایا تھا؟ 1993-98 کے دوران ناگا کوکی تنازعہ ہوا اور 750 لوگ مارے گئے لیکن وزیر اعظم نہیں گئے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 13 فروری 2025 کے سات سال پہلے کانگریس کی اتنی مضبوط حکومت تھی۔ ایک سال میں 225 دن ناکہ بندی اور کرفیو ہوتا تھا۔ اس وقت بھی وزیراعظم نہیں گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ذات پات کے تشدد اور نکسل تشدد میں فرق ہے لیکن بائیں بازو کے ارکان کو معلوم ہونا چاہئے کہ ذات پات کے تشدد میں امن قائم کیاجاتا ہے لیکن نکسل تشدد سے نمٹنا ہوتا ہے۔ ملک کے خلاف تشدد اور نسلی تشدد میں فرق ہے۔ اپوزیشن نے جس طرح دو سال سے اتنے زیادہ تشدد کے بارے میں بات کی ہے وہ حیران کن ہے۔ کئی خواتین کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ مغربی بنگال کے سندیشکھلی میں خواتین کے ساتھ کئی سالوں تک زیادتی کی گئی تھی۔ آر جی کر کیس میں بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ منی پور میں 260 لوگ مارے گئے۔ مغربی بنگال میں انتخابی تشدد میں 250 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس دو سیٹوں کو لے کرسبق سیکھنے کی بات کر رہی ہے جبکہ ملک کے عوام انہیں پچھلے تین انتخابات سے سبق سکھا رہے ہیں۔ 2004 سے 2014 کے درمیان، شمال مشرق میں 11,327 واقعات ہوئے، لیکن 2014 اور 24 کے درمیان، 70 فیصد کم 3428 ہوئے۔ شمال مشرق میں متشدد برادریوں کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں۔ 10 ہزار نوجوان ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
جاری یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی بدھ کو راجدھانی میں نوکار مہا منتر دیوس میں شرکت کریں گے

مودی بدھ کو راجدھانی میں نوکار مہا منتر دیوس میں شرکت کریں گے

نئی دہلی، 07 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو راجدھانی میں نوکار مہا منتر دیوس میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر وہ عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے فی سلنڈر تک کا اضافہ

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے فی سلنڈر تک کا اضافہ

نئی دہلی، 07 اپریل (یو این آئی) سرکاری شعبے کی تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کر دیا ہے یہ اعلان پٹرولیم اور قدرتی گیس کےمرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کیا مسٹر پوری نے کہا کہ اجولا اور عام زمرہ کے صارفین دونوں کے لیے گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے کمپنیوں کے فیصلے کے مطابق عام صارفین کے لیے 14.2 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 803 روپے بڑھ کر 853 روپے ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسٹاک مارکیٹ میں سونامی ، سنسیکس 10 ماہ کی کم ترین سطح پر

اسٹاک مارکیٹ میں سونامی ، سنسیکس 10 ماہ کی کم ترین سطح پر

ممبئی، 7 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ اور چین کی جوابی کارروائی کے باعث عالمی سطح پر تجارتی جنگ کے گہرا ہونے اور امریکہ میں کساد بازاری کے خدشےسے پریشان سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر بڑے پیمانہ پر فروخت سے آج اسٹاک مارکیٹ میں سونامی آگئی بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکسکووڈ-19 کے بعد سب سے بڑی 2226.79 پوائنٹس یعنی 2.95 فیصد کی کمی لیکر تقریباً دس ماہ میں اپنی کم ترین سطح 73,137.90 پوائنٹس پر آ گیا۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر کی روبیو سے بات چیت

جے شنکر کی روبیو سے بات چیت

نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات کی۔

...مزید دیکھیں
پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی گئی لیکن قیمت  میں اضافہ نہیں ہوگا

پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی گئی لیکن قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا

نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئی) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں فی لیٹر 2 روپے کا اضافہ کیا، لیکن اس اضافے سے عام صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا یہ فیصلہ تیل کی عالمی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوابی ٹیرف کے اعلان کے درمیان کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مرمو نے پرتگال میں صدر سوسا کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

مرمو نے پرتگال میں صدر سوسا کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

لزبن (پرتگال)، 07 اپریل (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے پرتگال کے اپنے دورے کے پہلے دن پیر کو میزبان صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا کے ساتھ تجارت، سیاحت، صاف توانائی اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی اور بامعنی بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کے خلاف ہر جنگ میں بی ایس ایف نے فوج کے شانہ بشانہ کام کیا: امت شاہ

پاکستان کے خلاف ہر جنگ میں بی ایس ایف نے فوج کے شانہ بشانہ کام کیا: امت شاہ

جموں،7اپریل(یو این آئی)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شدید موسمی حالات میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کے حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی میں اس فورس کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔

...مزید دیکھیں
مرمو نے پرتگال میں صدر سوسا کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

مرمو نے پرتگال میں صدر سوسا کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

07 Apr 2025 | 11:44 PM

لزبن (پرتگال)، 07 اپریل (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے پرتگال کے اپنے دورے کے پہلے دن پیر کو میزبان صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا کے ساتھ تجارت، سیاحت، صاف توانائی اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی اور بامعنی بات چیت کی۔

لارنس بشنوئی - روہت گودارا گینگ کے دو کارندے موہالی میں گرفتار

08 Apr 2025 | 8:43 AM

(سرخی درست کرتے ہوئے)موہالی، 8 اپریل (یو این آئی) پنجاب میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے، اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس، پنجاب (اےجی ٹی ایف) ​​نے لارنس بشنوئی-روہت گودارا گینگ کے دو اہم کارندوں- جشن سندھو اور گرسیوک سنگھ کو موہالی سے گرفتار کیا ہے۔