Thursday, Jun 26 2025 | Time 09:23 Hrs(IST)
International

غزہ میں فلسطینی مجاہدین بریگیڈ کےسربراہ کی موت: اسرائیل

غزہ میں فلسطینی مجاہدین بریگیڈ کےسربراہ کی موت: اسرائیل

یروشلم/غزہ، 8 جون (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے ہفتہ کو کہا کہ اس کی فورسز نے غزہ شہر میں حملوں میں فلسطینی مجاہدین تحریک کے کم از کم دو سینئر ارکان کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے جس پر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے مہلک حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) اور شن بیٹ سیکیورٹی ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین تحریک کے مسلح ونگ مجاہدین بریگیڈ کے سربراہ اسد ابو شریعہ کی ایک مشترکہ کارروائی میں موت ہوگئی۔ انہوں نے ابو شریعہ پر 2023 میں حماس کے زیرقیادت حملے میں ’کلیدی رول‘ ادا کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے اغوا، حراست اور قتل میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگایا۔
ایک الگ حملے میں اکتوبر 2023 کے حملے میں حصہ لینے والے ایک دیگر انتہاپسند محمود محمد حامد کوہیل کو بھی مارا گیا۔ فلسطینی انتہا پسند گروپوں کی جانب سے ان ہلاکتوں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
آئی ڈی ایف اور اسرائیل سیکیورٹی ایجنسی نے ہفتے کے روز علیحدہ علیحدہ اعلان کیا کہ انہوں نے تھائی لینڈ کے ایک 36 سالہ نٹاپونگ پنٹا کی لاش برآمد کی ہے جسے 7 اکتوبر کے حملے کے دوران مجاہدین بریگیڈز نے زندہ اغوا کیا تھا۔ ان کی لاش جمعہ کے روز جنوبی غزہ پٹی میں رفح میں ایک مشترکہ کارروائی میں برآمد ہوئی تھی۔
اس دوران حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک جگہ کا محاصرہ کر رکھا ہے جہاں ایک اسرائیلی کو یرغمال بنایا گیا تھا، جس کی شناخت ترجمان ابو عبیدہ نے متان زنگوکر کے طور پر ہوئی ہے۔ ابو عبیدہ نے خبردار کیا کہ ’’دشمن اسے زندہ حاصل نہیں کر سکے گا۔‘‘ اسرائیل نے اس دعوے پر عوامی سطح پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، حالانکہ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ جاری فوجی کارروائیاں احتیاط سے کی جا رہی ہیں تاکہ باقی یرغمالیوں کو نقصان نہ پہنچے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
سڈنی کے شمالی علاقے میں دو کاروں کے تصادم میں ایک شخص ہلاک، 6 زخمی

سڈنی کے شمالی علاقے میں دو کاروں کے تصادم میں ایک شخص ہلاک، 6 زخمی

سڈنی، 26 جون (یو این آئی) سڈنی کے شمال میں دو کاروں کے درمیان تصادم کے بعد ایک بچے کی موت ہو گئی اور چھ دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ:سرکاری اسکول کے اساتذہ کا منفرد اور انسان دوست قدم ۔ طالبات کے لیے اپنی طرف سے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت

تلنگانہ:سرکاری اسکول کے اساتذہ کا منفرد اور انسان دوست قدم ۔ طالبات کے لیے اپنی طرف سے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت

حیدرآباد، 26 جون (یو این آئی) اکثر اساتذہ نصابی کتب کے اسباق تک اپنی ذمہ داری محدود رکھتے ہیں لیکن تلنگانہ کے نرمل ضلع کے بھینسہ ٹاؤن کے کسان گلی گرلز زیڈ پی ہائی اسکول کے اساتذہ نے ایک منفرد اور انسان دوست قدم اٹھاتے ہوئے اسکول میں طالبات کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم نے ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو کام خیر مقدم کیا

وزیر اعظم نے ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو کام خیر مقدم کیا

نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو لے جانے والے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ کا خیر مقدم کیا  نریندرمودی نے ہندوستانی خلاباز دستہ کے کپتان شبھانشو شکلا کو نیک خواہشات بھی پیش کیے، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے ہندوستانی خلاباز بننے کی راہ پر روانہ ہوئے ہیں انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا:‘‘ہم ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو لے جانے والے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
تاریخی ایکسیوم -4 مشن آئی آئی ایس  روانہ

تاریخی ایکسیوم -4 مشن آئی آئی ایس روانہ

چنئی، 25 جون (یواین آئی) اربوں لوگوں کی امیدوں اور خوابوں والا ایکسیوم مشن -4 ہندوستانی خلاباز گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا اور عملے کے تین دیگر ارکان کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے دوپہر 12:01 بجے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا یہ مشن 14 دن کا ہے یہ مشن 28 گھنٹے کے سفر کے بعد کل صبح سات بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اترے گا۔

...مزید دیکھیں
کابینہ نے   پونے میٹرو ریل لائن کے  توسیعی منصوبے کو منظوری دی

کابینہ نے پونے میٹرو ریل لائن کے توسیعی منصوبے کو منظوری دی

نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پونے میٹرو ریل پروجیکٹ فیز-2 یعنی وناز سے چاندنی چوک (کوریڈور 2 اے) اور رام واڑی سے واگھولی/وِٹھل واڑی (کوریڈور 2 بی) نیز فیز-1 کے تحت موجودہ وناز-رام واڑی کوریڈور کی توسیع کو منظوری دی یہ دو ایلیویٹڈ کوریڈور 12.75 کلومیٹر پر محیط ہوں گے اور ان میں 13 اسٹیشن شامل ہوں گے ، جو تیزی سے ترقی پذیر مضافاتی علاقوں جیسے چاندنی چوک ، باودھن ، کوتھرڈ ، کھرادی اور واگھولی کو جوڑیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور نیپال کے 300 افراد ایران سے دہلی لائے گئے

ہندوستان اور نیپال کے 300 افراد ایران سے دہلی لائے گئے

نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) ہندوستان اور نیپال کے 300 افراد کو 'آپریشن سندھو' کے تحت بدھ کو ایران سے دہلی لایا گیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی ثقافت اور ورثہ متاثر کن : اوم برلا

ہندوستان کی ثقافت اور ورثہ متاثر کن : اوم برلا

مرادآباد، 25 جون (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کی ثقافت، ادب اور ورثہ آج بھی ہم سب کو متاثر کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

راجستھان: ساڑھے چار ہزار گانجے کے پودے ضبط

25 Jun 2025 | 7:36 PM

بھیلواڑہ، 25 جولائی (یواین آئی) راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے منگروپ تھانہ علاقے میں پولیس نے گانجے کے 4,532 پودے ضبط کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں