Entertainment
29 May 2025 | 4:42 PMممبئی، 29 مئی (یواین آئی) اپنی بلندآواز، دبنگ انداز اور زبردست اداکاری کی بدولت تقریباً چار دہائیوں تک سینما کے شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے ہندوستانی سینما کے عظیم اداکارپرتھوی راج کپور اپنے ذاتی کاموں کے تئیں وقف اور نرم دل انسان تھے فلم انڈسٹری میں پاپا جی کے نام سے مشہور پرتھوی راج اپنے تھیٹر کے تین گھنٹے کے شو کے ختم ہونے کے بعد گیٹ پر ایک جھولی لے کر کھڑے ہو جاتے تھے تاکہ شو دیکھ کر باہر نکلنے والے لوگ جھولی میں کچھ پیسے ڈال سکیں۔ ان پیسوں کے ذریعے پرتھوی راج کپور نے ایک ورکر فنڈ بنایا تھا، جس کے ذریعے وہ پرتھوی تھیٹر میں کام کرنے والے ساتھیوں کو ضرورت کے وقت مدد کیا کرتے تھے۔ پرتھوی راج کپور اپنے کام کے تئیں بہت وقف تھے۔ ایک بار اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے انہیں غیر ملکی ثقافتی وفد میں شامل ہونے کی پیشکش کی، لیکن پرتھوی راج کپور نے نہرو جی سے کہہ کر اس پیشکش کو ٹھکرا دیا کہ وہ تھیٹر کا کام چھوڑ کر غیر ملکی سفر نہیں کر سکتے۔
see more..